Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعودکا کالم:تنویر جہاں کا لان اور نارسائی کا اندھیرا
لکھاری

وجاہت مسعودکا کالم:تنویر جہاں کا لان اور نارسائی کا اندھیرا

ایڈیٹراگست 7, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ برس پہلے لاہور کے انتہائی جنوب میں تنویر جہاں نے اپنا گھروندہ بنایا تو اس میں سبزے کے ایک لان نما قطعے کا التزام بھی کیا۔ قریب قریب اتنا ہی حدود اربعہ جتنے رقبے پر گاؤں میں چوہدری کی چارپائی سماتی تھی۔ اس پر غضب یہ کہ ایک کونے میں Rockery بنانے کی بھی ٹھان لی۔ روکری لان کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں ٹیڑھے ترچھے پتھر بے ترتیبی سے اوپر تلے جما کر جنگلی بیلیں اور خاردار پودے وغیرہ لگا دیے جاتے ہیں۔ وسیع رہائش گاہوں کے آراستہ پائیں باغ میں غیرمرتب روکری رخ روشن پر خال سیاہ جیسی بہار دیتی ہے لیکن تنویر کے لان میں روکری دیکھ کر مجھے ایک طرف تو متوسط طبقے کے ذوق تعمیر کی معصومیت پر پیار آیا اور کچھ اندیشے بھی کسمسائے۔ تو اور آرائش خم کاکل، میں اور اندیشہ ہائے دوردراز۔ عرض کی، اس ویرانے میں جہاں اردگرد جھاڑیوں بھرے غیرمزروعہ قطعات ہیں، جابجا گڑھوں میں جمع برساتی پانی پر مچھروں کی کالونیاں ہیں، آپ کی یہ روکری اردگرد سے ضرر رساں مخلوق کی آماج گاہ بن جائے گی۔ اور بڑی مشکل یہ کہ اس کونے کی تعمیر میں نارسائی کی خرابی کارفرما ہے سو آپ اس کی مناسب خبرگیری بھی نہیں کر پائیں گی۔ ہم آپ فارسی شاعر امتیاز حسین خالص کے اصفہان میں تو نہیں بستے کہ کسی دیوانے نے ہم سے پتھر مانگنے آنا ہو، یاراں مگر ایں شہر شما سنگ ندارد۔ تنویر جہاں کا تعارف تو آپ سے نہیں ہو گا۔ یہ وہ نیک خاتون ہیں جنہوں نے 28 برس سے درویش کو سر چھپانے کو چھت عطا کر رکھی ہے۔ دو وقت کی روٹی اور تمباکو دخانی کی باندھ الگ ہے۔ یہ تو رہا نیم رخ تعارف۔ دوسرا پہلو یہ کہ پڑھائی لکھائی میں مردوں کے کان کاٹ رکھے ہیں۔ پہلی بار سڑک پر ایک جلوس کی پیشوائی کرتے دیکھا تھا۔ زمانے گزر گئے۔ بالوں میں چاندی پھیل گئی مگر نیک بخت نے انسانی حقوق کا جھنڈا بدستور اٹھا رکھا ہے۔ جسے وردی والوں سے دھینگا مشتی کی مشق ہو، وہ ایک نیم بے روزگار صحافی کی کیا سنے گی۔ چنانچہ روکری والے معاملے پر بھی میری گزارش مسترد کر دی گئی۔ پھر یہ ہوا کہ کچھ عرصے بعد اس روکری سے اینڈے بینڈے حشرات الارض برآمد ہونے لگے۔ کچھ پتھر بھی اکھاڑے گئے مگر خانہ بربادوں نے گھر دیکھ لیا تھا۔ ابھی پچھلے ہفتے اطلاع ملی کہ سانپوں کی ایک بانبی دریافت کی گئی ہے۔
گھر ہو یا ریاست، حاکمانہ جبروت اور محکوم کے مکالمے میں یہی ترتیب پائی جاتی ہے۔ اختیار کو دوام نہیں مگر طاقت کے لشکارے میں حسن بے پروا کی خود آرائی پائی جاتی ہے۔ محکوم نے بہت دھوپ چھاؤں دیکھ رکھی ہے۔ دبی دبی آواز میں انتباہ کرتا ہے مگر شنوائی نہیں ہوتی۔ وقت گزرتا ہے تو نئے حاکم پرانی غلطیاں مان لیتے ہیں اور نئی غلطیوں پر کمر باندھ لیتے ہیں۔ ریاستی بندوبست کے دو ڈھنگ ہیں۔ ایک راستہ اجتماعی فراست سے استفادے، فیصلہ سازی تک شفاف رسائی اور اختیار کی جواب دہی کا ہے۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ فیصلہ سازی اور وسائل کی تقسیم پر اختیار کو ایک ناقابل رسائی کونے میں رکھ کر قومی مفاد، سلامتی اور حب الوطنی کے منظور شدہ یکساں نصاب کی خار دار باڑ لگا دی جائے۔ اس کا نتیجہ یہ کہ ریاست اور شہریوں میں وہ رشتہ تڑخ جاتا ہے جو تمدنی، سیاسی اور ریاستی قوتوں کے قوم سے بلا امتیاز اور ناقابل تنسیخ تعلق کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک صحت مند قوم میں مختلف معاملات پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے لیکن قوم کی ترقی، استحکام اور فلاح پر اتفاق ہوتا ہے۔ یہ اتفاق جمہور کی حاکمیت اعلیٰ، شہریوں میں حقوق اور رتبے کی مساوات اور قانون کی بالادستی سے برآمد ہوتا ہے۔ اگر فیصلے خاردار باڑ سے پرے ناقابل رسائی اندھیرے میں ہو رہے ہوں تو غربت، محرومی، نا انصافی اور مایوسی کی دھوپ میں جلنے والوں سے یہ توقع کیسے رکھی جائے کہ وہ قوم کے قافلے میں ایک جیسے ولولے سے قدم ملا کر چلیں گے۔
کالم کا دامن کوتاہ ہے۔ آئیے اب کچھ متعین اشارے ہو جائیں۔ کچلاک سے اغوا ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبیداللہ کاسی کی تشدد زدہ لاش مل گئی ہے۔ بغیر ثبوت کے الزام تراشی مناسب نہیں لیکن واضح رہے کہ ان معاملات میں ریاست کی حساسیت اور ردعمل کی سنجیدگی بہت کچھ کہے دیتی ہے۔ رحیم یار خان میں ہندو مندر کی بے حرمتی پر محترم چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا ہے۔ خدا انہیں جزائے خیر دے مگر صاحبو، ہم نے اجتماعی طور پر جو فکری سانچہ مرتب کیا ہے۔ اسے واقعاتی تفصیل سے زیادہ پالیسی کی سطح پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے ملک کو عمودی اور افقی سطح پر ان گنت لکیروں میں بانٹ دیا ہے۔ پیوستہ مفادات کو اپنے تسلسل کے لئے ایک منقسم قوم راس آتی ہے لیکن بٹی ہوئی قوم کوئی ہدف اور کوئی نصب العین حاصل نہیں کر سکتی۔ کیا اب ہماری قیادت کی ذہنی سطح اس قدر کمزور ہو گئی ہے کہ معید یوسف نے فائننشل ٹائمز سے گفتگو میں فون کال کا گلہ شروع کر دیا۔ اب کہتے ہیں کہ میں نے ایسا نہیں کہا۔ بھائی، یہ قومی وقار کا معاملہ ہے۔ اگر اخبار نے واقعی غلط بیانی کی ہے تو ہتک عزت کا مقدمہ فوراً دائر کیجئے۔ براڈ شیٹ میں ہم نے کافی جرمانہ ادا کیا ہے۔ کچھ تو واپسی کی سبیل ہو۔ برطانوی ویزے میں توسیع کے لئے نواز شریف کی درخواست مسترد ہونے پر حکمران لشکر کا اظہار مسرت قبل از وقت ہے۔ ہزار بادہ ناخوردہ در رگ تاک است۔ خدا نہ کرے کہ نواز شریف کے وکلا کو غیر ملکی عدالت کے سامنے کچھ ناخوشگوار حقائق بیان کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ اگر بیرونی دنیا میں قومی احترام کی بازیافت مطلوب ہے تو از رہ کرم اس ملک کے 22 کروڑ شہریوں کے لئے عزت نفس کا انتظام کیجئے۔ عرض مدعا یہ کہ قوم کے پائیں باغ سے غیرضروری اور ناقابل رسائی پتھر ہٹائے جائیں اور ہوائے دل کے لئے کھڑکیاں کھولی جائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نواز شریف واپس آئیں گے نہ حکومت انہیں برداشت کرسکتی ہے
Next Article گل نو خیز اخترکا کالم:خوفناک تجربہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.