Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » غلط فہمی کا اخلاقی بحران۔۔وجاہت مسعود
لکھاری

غلط فہمی کا اخلاقی بحران۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرجون 9, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو میاں بیوی نے تشدد کر کے مار ڈالا۔ اس پر “بے لگام سوشل میڈیا” نے طوفان کھڑا کر دیا کہ زہرہ شاہ کو انصاف دو۔ آج کی بات نہیں، ان حالوں ہم کو برسوں گزرے ہپں۔ ہم نے کم سن زینب کے لئے انصاف مانگا۔ نقیب محسود کے لئے انصاف مانگا۔ ساہیوال کے بے گناہوں کے لئے انصاف مانگا۔ مشال خان کے لئے انصاف مانگا۔ پروین رحمان اور راشد رحمن کے لئے انصاف مانگا۔ سبین محمود کے لئے انصاف مانگا۔ سمیعہ سرور کے لئے انصاف مانگا۔ ریمنڈ ڈیوڈ کیس میں انصاف مانگا، وکیل کے ہاتھوں مرنے والی شازیہ مسیح کے لئے انصاف مانگا۔ ڈیرہ بگتی میں ڈاکٹر شازیہ خالد کے لئے انصاف مانگا۔ مختاراں مائی کے لئے انصاف مانگا۔ کوہستان کی پانچ بیٹیوں کے لئے انصاف مانگا۔ زندہ درگور کی جانے والی بلوچ بہنوں کے لئے انصاف مانگا۔ وینا حیات کے لئے انصاف مانگا۔ نواب پور میں انصاف مانگا۔ نابینا صفیہ بی بی کے لئے انصاف مانگا۔ شبنم ڈکیتی میں انصاف مانگا۔ پپو قتل کیس میں انصاف مانگا۔
بہتر برس پر پھیلی انصاف کی اس دہائی میں گنتی کے ان نمونوں پر غور کیجئے۔ کچھ معاملات میں شخصی انصاف کر دیا گیا، کچھ مقدمات میں مدعی ادھر ادھر ہو گئے اور کچھ واقعات میں معلوم ہوا کہ جرم ہوا ہی نہیں تھا محض ’غلط فہمی‘ تھی۔ اس مختصر فہرست کے مآل پر نظر ڈالیے اور نتائج کو دو خانوں میں بانٹتے جائیے۔ انصاف کی فائل پوری کی گئی یا انصاف قومی مفاد کی چادر میں منہ لپیٹ کے نکل گیا۔ آپ خود ہی جان لیں گے کہ ہمارا اجتماعی بحران نہ تو سیاسی ہے اور نہ معاشی۔ ہمارا بحران محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ہم فرد کے لئے انصاف مانگتے رہے، ہمیں قوم کے لئے انصاف مانگنا چاہیے تھا۔ ہم نے ناانصافی کے واقعات پر توجہ مرکوز رکھی لیکن انصاف کے بنیادی سوال پر توجہ نہیں دی۔
استاد محترم آئی اے رحمان کے لئے درازی عمر کی دعا دل سے نکلتی ہے۔ کوئی پچیس برس پہلے پشاور کے امین ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے فرمایا کہ ’ہمارا انگریز سے آخر کیا جھگڑا تھا؟ بات یہ تھی کہ جب ہم آپس میں لڑتے تھے تو وہ انصاف کر دیتا تھا۔ جب ہم انگریز سرکار کی قومی ناانصافی اور معاشی استحصال پر انگلی اٹھاتے تھے تو ہمیں بغاوت کا مجرم قرار دیتا تھا‘۔ انصاف محض لین دین اور مال مویشی کا جھگڑا تو نہیں، انصاف اختیار کی اعلیٰ ترین سیڑھی پر انسانی جان کے تحفظ، فرد کی تکریم اور شہری کے مفاد کی ضمانت کو کہتے ہیں۔ ریاست کے بالادست ترین زینے پر دھند چھا جائے تو انصاف ہی نہیں، عقل اور شعور بھی غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ہم نے جن واقعات کی فہرست سازی کی، وہ تو اجتماعی جرائم کی آندھی میں ٹپکے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کورونا اس لئے زیادہ وحشت ناک ہے کہ نادیدہ غنیم ہے۔ قومی جرائم کا المیہ اس سے بھی دوچند ہے کہ ہم مجرم کو پہچانتے ہیں اور ہمارے پاؤں میں اس پیمان کی زنجیر ہے کہ دامن چھڑانا ہے، تار تار کرنا مقصود نہیں۔ اہل وطن سے محبت قوم کے لئے انصاف کے مطالبے کی ان کہی شرط ہے۔ محبت کی یادداشت اور نفرت کے کینے میں فرق ہے۔ آئیے کچھ غلط فہمیوں پر ایک نظر ڈالیں۔
برادر مکرم ڈاکٹر صفدر محمود فرماتے ہیں کہ قائد اعظم کی تقریر تو سنسر ہوئی ہی نہیں۔ سرکار، غلط فہمی ہی ہوئی ہو گی۔ یہ تو آپ بھی مانتے ہیں کہ ایک سینئر عہدیدار (چوہدری محمد علی) نے تقریر کے بعض فقروں پر تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے پرنسپل انفارمیشن افسر (مجید ملک) سے انہیں نکلوانے کی بات کی تھی۔ اس پر ڈان کے الطاف حسین ڈٹ گئے۔ غلط فہمی یہی تھی کہ سینیئر سرکاری اہل کار نے بابائے قوم کے فرمودات پر تحفظات ظاہر کرنے کی جسارت کیسے کی۔ غلط فہمی ہی ہوئی کہ غلام محمد کو گورنر جنرل کے منصب کا اہل سمجھ لیا۔ ایک غلط فہمی خواجہ ناظم الدین کو ہوئی کہ غلام محمد کو ہٹانے کے لئے ملکہ برطانیہ تک جا پہنچے۔ ایک غلط فہمی مولوی تمیز الدین کو ہوئی کہ گورنر جنرل کے خلاف عدلیہ سے استمداد کیا۔ ایک غلط فہمی سہروردی کو ہوئی کہ ون یونٹ کی مصنوعی مساوات کو وفاق پاکستان کی بقا کا نسخہ سمجھ بیٹھے۔
غلط فہمی تو اسکندر مرزا کو بھی ہوئی کہ محل کی سازش میں بندوق کے فیصلہ کن کردار کو بھول بیٹھے۔ غلط فہمی تو فاطمہ جناح کو ہوئی کہ اہل وطن کی بصیرت پر بھروسہ کیا۔ یہ نہیں سمجھا کہ 80000 ووٹ خریدنا کیا مشکل ہو گا۔ غلط فہمی تو ایوب خان کو بھی ہوئی کہ معاہدہ تاشقند کے متن میں 8 اگست کی تاریخ آئے گی تو دنیا ضرور پوچھے گی کہ جنگ تو 6 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ جنوری 68ء کی علالت کے بعد حکمران تو وہی تھا جو صدارتی محل پر قبضے کی مشق کر سکتا تھا۔ غلط فہمی تو یحییٰ خان کو ہوئی کہ 21 فروری کو تین ملین بنگالیوں کو مارنے کی دھمکی دینے کے بعد بھی مجیب سے مذاکرات کرنے ڈھاکہ جا پہنچے۔ غلط فہمی تو ذوالفقار علی بھٹو کو ہوئی کہ غلام جیلانی اپنے عہدے پر برقرار رہے گا تو گل حسن کی برطرفی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
عوام کے خوابوں پر کھڑی ہونے والی حکومت کو کوثر نیازی کے مشوروں سے بچانا ممکن نہیں ہوتا۔ غلط فہمی تو ضیاالحق کو ہوئی کہ بیرونی ڈالر اور ریال سے جہاد کرنے والے افغانستان کو کالونی نہیں بنا سکیں گے۔ فرقے اور زبان کی بنیاد پر سیاسی بڈاوے کھڑے کرنے سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو گی۔ غلط فہمی تو میاں طفیل محمد کو ہوئی کہ یحییٰ خان سے اسلامی آئین کی امید رکھی اور آٹھویں ترمیم میں قرار داد مقاصد والی شق سے حکومت الہٰیہ کی توقع باندھی۔ غلط فہمی تو بے نظیر بھٹو کو ہوئی کہ اشتراک اقتدار کی پٹاری سے جمہوریت کے انتقام کا معجزہ برآمد کرنا چاہا۔ غلط فہمی تو نواز شریف کو ہوئی کہ کارگل کے ہنگام میں 15ویں آئینی ترمیم کا نسخہ چلانا چاہا۔ لو بھیا، اب کالم کی سانسیں ٹوٹ رہی ہیں۔ مجھے بھی غلط فہمی ہوئی کہ ایک ہزار لفظوں میں 72 برس اور بائیس کروڑ نفوس پر پھیلی غلط فہمی کا محاکمہ کر پاؤں گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا مسجد نے نہیں نا تجربہ کار حکومت نے پھیلایا ۔۔ایم ایم ادیب
Next Article مجھے کورونا ہے۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.