سرگودھا :انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

