لاہور : خواجہ سراؤں کیلئے بنایاگیاواحد سکول فنڈز کی قلت کے باعث بند ہو گیا۔خواجہ سراوں کیلئے برکت مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنایا گیا تھا،سابقہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
سکول انتظامیہ خواجہ سراؤں کا لاہور میں پہلا سکول چلانے میں ناکام رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میں گزشتہ ایک ماہ سے کلاسز نہیں ہو رہیں ،لاہور میں خواجہ سرا علم کےحصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں،سکول چلانے کیلئےانتظامیہ کے پاس فنڈز ہی دستیاب نہیں ،خواجہ سراؤں کوپک اینڈ ڈراپ سروس کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دینا پڑتا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق خواجہ سراؤں کو 3ماہ کا شارٹ کورس کروا دیا گیا ہے،نئے داخلے کر کے کلاسز کا دوبارہ اجرا کیا جائے گا۔
بدھ, نومبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
- ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

