الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

