Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطاء الحق قاسمی کا کالم : رب کا شکر ادا کر بھائی
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : رب کا شکر ادا کر بھائی

ایڈیٹرجولائی 20, 202511 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اس نےہم سب کو گائے بنایا ہے۔ یہ جملہ کچھ غلط ہو گیا ہے نصابی کتابوں میں ہم نے اس طرح نہیں پڑھا تھا۔ نصابی کتابوں میں تھا کہ ہم سب کو رب کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ اس نے ہمارے لئے گائے بنائی۔ گائے بہت مفید جانور ہے یہ بہت دودھ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھلی مانس بھی ہے۔ ہم بھی بہت بھلے مانس ہیں گائے بھی بہت بھلی مانس ہے ۔ گائے بھی مفید جانور ہےہم بھی بہت مفید ہیں۔ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔ اس نے ہمارے لئے بکری بھی بنائی ہے۔ بکری دودھ دیتی ہے مینگنیں بھی دیتی ہے ۔ بکری دودھ میں مینگنیں ملا کر بھی دیتی ہے۔ ہم بھی دودھ میں مینگنیں ملا کر دیتے ہیں۔ بکری درختوں کے پتے کھا کر خدا کا شکر ادا کرتی ہے۔ ہمیں بھی درختوں کے پتے کھا کر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ بکری مکان بنا کر نہیں رہتی کیونکہ بکری ہوتے ہوئے بھی اس میں بعض صفات شاہین کی پائی جاتی ہیں۔

کہ شاہیں کے لئے ذلت ہے کار آشیاں بندی

ہمیں بھی مکان کی فکر نہیں ہونی چاہئےبکری خدا کی بخشی ہوئی پوشاک پر گزارہ کرتی ہے۔ ہمیں بھی تن ڈھانپنے کی فکر نہیں ہونی چاہئے۔ ہمیں بکریوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہیے بکریاں بہت شریف ہوتی ہیں بہت صابر ہوتی ہیں۔ہم سب کو رب کا شکر ادا کرناچاہیے جس نے بلی بنائی ،بلی بہت خوبصورت جانور ہے۔ اسے ہم گود میں لے کر پیار کرتے ہیں۔ پیار کے رستے میں کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم بلی کو پیار نہ کرتے کیونکہ بلی چوہے کھاتی ہے لیکن بلی کی اس ادا سے تو ہمیں پیار ہے اور ہم اسے گھروں میں چوہے کھانے کے لئے ہی رکھتے ہیں۔ ہم بھی بلیاں ہیں اور چوہے کھانے پر مامور ہیں۔ بلی کی مونچھیں بہت لمبی لمبی ہوتی ہیں مگر یہ وہ مونچھیں نہیں جنہیں وہ تاؤ دے سکے، بلی کو یہ فکر بھی نہیں ہوتی کہ مونچھ کہیں نیچی نہ ہو جائے اس لئے ہم اسے پیار کرتے ہیں۔ اسکی اگر مونچھیں لمبی ہیں توا سکی دم بھی بہت لمبی ہے جو وہ بوقت ضرورت ہلانے لگتی ہے مونچھ دکھانے کیلئے اور دم ہلانےکیلئے ہونی چاہیے کہ یہ کامیاب زندگی کی علامت ہے بلی ایک کامیاب جانور ہے ہمیں بھی کامیاب ہونا چاہیے اگر ہماری صرف مونچھ ہے تو ہمیں فوراً دم اگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے جس نے ہمارے لئے اونٹ بنایا ۔اونٹ کی بہت قدر وقیمت ہے اور اسے بہت عزت واحترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی ۔ آج کل جس کی کوئی کل سیدھی نہ ہو وہ ترقی کی منازل بہت تیزی سے طے کرتا ہے اونٹ کو صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی کئی دن تک بغیر کھائے پئےسفر کرسکتا ہے۔ یہ بغیر کھانے پینے والی بات ایک مغالطہ ہے کیونکہ اونٹ نے اپنےکوہان میں اناج ذخیرہ کیا ہوتا ہے اور سفر کے دوران وہ یہ ذخیرہ استعمال میں لاتا ہے اس کی قدر و قیمت کی ایک وجہ یہ ذخیرہ اندوزی بھی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کو ہمارے ہاں بہت عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ اونٹ کی سواری بہت لذیز ہوتی ہے اور اونٹ کی قدر وقیمت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہر کوئی اس پر سواری کر سکتا ہے بعض بونے جب اونٹ پر سوار ہوتے ہیں تو ہم انہیں بلند قامت سمجھتے ہیں اونٹ کی سماجی خدمات بہت زیادہ ہیں اور ہم اس کے احسانات سے عہدہ برا نہیں ہو سکتے۔ ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے جس نے ہمارے لئے گھوڑا بنایا۔ گھوڑا بہت طاقتور جانور ہے یہ میلوں دوڑتا ہے اور اس کا سانس نہیں پھولتا کیونکہ یہ سگریٹ نہیں پیتا۔ اس کی طاقت کا اصل راز یہ ہے کہ یہ سوچنے سمجھنے کی لعنت سے پاک ہوتا ہے چنانچہ گردو پیش کے حالات اسے پریشان نہیں کرتے۔ ہمیں بھی گھوڑے کی طرح طاقت ور ہونا چاہیے اور کسی تانگے کے آگے جت جانا چاہیے۔

پس نوشت :ایک بار برادرم سہیل وڑائچ نے انٹرویو کے دوران مجھ سے پوچھا آپ نے پوری زندگی میں کبھی ایک کروڑ روپیہ دیکھا ہے میں نے جواب دیا نہیں ۔ مجھے اس وقت ایک بات اور بھی کہنا چاہیے تھی کہ کروڑ روپیہ تو نہیں البتہ کروڑوں روپوں کی کتابیں ضرور دیکھی ہیں اب میری لائبریری میں مزید کتابوں کی جگہ نہیں اوپر سے دوست احباب کی کتابیں بھی موصول ہوتی رہتی ہیں ، مثلاً گزشتہ چند دنوں کے دوران مجھے رخشندہ نوید کی ضخیم شعری کلیات ،غافر شہزاد کا ناول’پالنہار‘، شہزاد نیئرکی۔ ’’کہانی چل رہی ہے‘‘۔ کینیڈا میں مقیم دانشور خاتون ڈاکٹر خالدہ نسیم کی غنی خان کی نظموں کا انگریزی ترجمہ

ECHOS FROM THE MOUNTAINS ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ کا افسانوی مجموعہ ’’غیر مطبومہ جیون ‘‘ محمد حمید شاہد کا اپنی نوعیت کا ناولٹ ’’جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی ‘‘، طاہر منظور کی نثری نظموں کا مجموعہ ’’مکمل ہونے کا امکان‘‘میرے پرانے بیلی نذیر قیصر کے دو شعری مجموعے’’ آنکھیں چہرے ہاتھ‘‘اور’’ ہرے کرشنا‘‘، ڈاکٹر قاسم بگھیو کی ’’ تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو ‘‘ موصول ہوئی ہیں۔ ان سب دوستوں کا شکریہ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#AtaUlHaqQasmi #ThankGodWeAreCows #PakistaniPolitics #SatireColumn #PakistaniSociety #PoliticalSatire #CurrentAffairsPakistan #VoiceOfReason #MediaAndPolitics #LiteraryColumn #عطاءالحققاسمی #شکرہےہمگائےہیں #سیاسیطنزومزاح #سماجیحالات #ادبیکالم #پاکستانکیسیاست #طنزیہکالم #موجودہصورتحال #قاسمیصاحب #میڈیااورسیاست
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
Next Article غیرت مندوں کے معاشرے میں ایک حمیرا : یاسر پیرزادہ کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.