دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آسٹریلوی کھلاڑی موجود ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بہترین ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے، جبکہ چھٹے اور ساتویں نمبر پربھی آسٹریلوی کھلاڑی قابض ہیں۔
بہترین ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں قومی بولر شاہین شاہ آفریدی کا ساتواں نمبر ہے۔ پہلے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون اور دوسرے پر انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈریسن ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

