Browsing: امی جان

یہ کمرہ آپ کی بنائی ہوئی ترتیب کے ساتھ آج بھی آپ کی یادوں کے حوالے سے مہکتا ہے سامنے وہی وال کلاک ہے جو خراب ہو جاتا تو آپ اصرار کرتی تھیں اسے ٹھیک کراؤ یہ تمہاری خالہ نے اس گھر میں آنے پر تحفہ دیا تھا ۔۔ وہ کلاک اب نہیں چلتا ، خالہ کے جیون کی ساعتیں بھی باقی نہ رہیں تو کلاک کیا ٹھیک کرانا ۔ بس آپ کی محبت میں آویزاں رہے گا ۔

بیٹا، ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا۔ زندگی رکا نہیں کرتی۔ میرے جانے کے بعد اگر تم ہر روز صرف غم ہی کو سینے سے لگائے رکھو گے تو مجھے بھی سکون نہیں ملے گا۔ میری خوشی اسی میں ہے کہ تم اپنے بچوں، اپنے گھر والوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ محبت سے رہو، ہنستے رہو اور اللہ کا شکر ادا کرتے رہو۔