آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
سپر اوور:
نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں بیٹنگ کرنے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا اور کپتان گرہارڈ ایراسمس آئے، عمان کی جانب سے بولنگ بلال خان نے کروائی۔
ویزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری پر چھکا لگایا، اس کے بعد تیسری گیند پر دو جب کہ چوتھی پر ایک رن لیا۔
پانچویں اور چھٹی گیند پر کپتان ایراسمس نے دو چوکے لگائے اور یوں 21 رنز بنے اور سپر اوور میں عمان کو جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔
گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہیں، جہاں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 109 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔
عمان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے عاقب الیاس اور نسیم خوشی آئے جب کہ نمیبیا کی طرف سے ڈیوڈ ویزا نے بولنگ کروائی، نسیم خوشی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ذیشان مقصود آئے۔
عاقب الیاس 7 اور ذیشان ایک رن بناسکے، اور یوں عمان سپر اوور میں 10 رنز ہی بناسکا۔
پہلی اننگز
اننگز کی پہلی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین روانہ ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپلمین نے اپنی پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔
عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان مقصود 20 گیندوں پر 22 رنز اور ایان خان 21 گیندوں پر 15 رنز اسکور کر پائے۔
عمانی بلے باز کلیم اللہ نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پہلی اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے نمیبیا کے ٹرمپلمین 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ڈیوڈ ویسے نے 3، گرہارڈ 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز
دوسری اننگز میں عمان کے خلاف نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز اسکور کیے۔
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان گرہارڈ ایراسمس،نیکولاس ڈیون، مائیکل وین لنجین، جین فریلنک، میلن کروگر، وکٹ کیپر زین گرین، جے جے سمٹ، ڈیوڈ ویسے، روبن ٹرمپلمین اوربرنارڈ شولز سمیت ٹینگینی لنگیمنی شامل ہیں۔
کپتان عاقب الیاس کی قیادت میں عمان کی ٹیم میں نسیم خوشی، ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ، کیشپ پرجاپتی اور بلال خان شامل ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

