Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آئین اور قانون کا راستہ : جنرل باجوہ کا اعلان ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

آئین اور قانون کا راستہ : جنرل باجوہ کا اعلان ۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹراگست 15, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gen-Qamar-Bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاسی اور سماجی سطح پر مختلف لوگ اور گروہ اپنے اپنے طور پریہ آواز بلند کررہے ہیں کہ ملک میں لاقانونیت ہے، انصاف فراہم نہیں ہوتا، آئین کا احترام مفقود ہے اور عدالتوں کے فیصلے اشاروں یا دباؤ کے نتیجہ میں کروائے جاتے ہیں ۔ ملک کے سابق وزیر اعظم گزشتہ ہفتہ عشرہ سے یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔ اور اس صورت حال کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ عین اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ ’ ملک قانون اور آئین کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔ اور تمام ادارے کام کررہے ہیں‘۔ 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے واہگہ پر قومی پرچم لہرانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنایا جائے گا۔ کیا ان باتوں سے یہ سمجھ لیا جائے کہ پاک فوج نے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے قائد کی باتوں کو مسترد کیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریر کا اگر یہ مقصد نہیں تھا تو یہ سوال فطری طور سے ذہن میں آتا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر آئین کے راستے پر گامزن ہونے کا اعلان کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ خاص طور سے ان حالات میں جبکہ ملک میں وسیع تر سطح پر یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے آئین کی شق 62 کو جس طرح استعمال کیا ہے ، اس سے ملک میں جمہوری طریقہ سے منتخب ہونے والے لیڈروں پر سپریم کورٹ کو غیر ضروری بالادستی حاصل ہوگئی ہے۔ اسی لئے سابق وزیر اعظم یہ سوال کررہے ہیں کہ کروڑوں لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو پانچ جج کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر معزول کرنے کا حق کیوں کر رکھتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے اس سوال کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ملک کے آئین میں سابق فوجی آمر جنرل (ر) ضیا ء الحق کے دور میں معاشرے کو اسلامی بنانے کے نام پر جو شقات شامل کی گئی تھیں ، ان کی موجودگی میں سپریم کورٹ کسی وقت بھی آئین کا حوالہ دیتے ہوئے جمہوری نمائیندوں کے خلاف کوئی بھی فیصلہ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ اسی لئے اب ملک میں وسیع سطح پر یہ سیاسی تفہیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آئین کی ایسی متنازعہ اور غیر ضروری شقات میں ترمیم کرنے کے لئے راہ ہموار کی جائے جو ضیاء الحق نے سیاستدانوں پر کنٹرول رکھنے کے لئے دستور میں شامل کی تھیں۔ اس کے بعد کے سالوں میں مختلف سیاسی قوتیں اپنے اپنے مفاد کے ہاتھوں اسیر رہیں اور ان شقات کو حذف کرنے کے لئے کام نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران ملک کے مذہبی رہنماؤں نے جو اسلام اور اس کے پیغام سے زیادہ فوج سے وفاداری اور اس کے اشاروں پر چلنے کو ترجیح دیتے ہیں ، توہین مذہب کے سفاکانہ اور غیر منصفانہ قانون کی طرح ان آئینی شقات کی حفاظت کا بھی بیڑا اٹھا ئے رکھا تھا۔ اس عذر کے لئے پاکستان جیسے جذباتی اور تیزی سے شعور سے بے بہرہ ہوتے معاشرے میں ’اسلام خطرے میں ہے‘ کا نعرہ لگا کر لوگوں کو اشتعال پر آمادہ کرنا کبھی مشکل نہیں رہا۔
ان حالات میں جبکہ سیاست دانوں کے لئے آئین کو حقیقی معنوں میں جمہوری اور عوامی بنانے میں سیاسی مجبوریوں کا سامنا رہا ہے، سپریم کورٹ سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ ایسی شقات کو استعمال کرنے سے گریز کرے گی جو بنیادی جمہوری تقاضوں سے متصادم ہیں لیکن ملک کے سیاسی ماحول کی وجہ سے ان میں ترمیم ممکن نہیں ہو پاتی۔ کل اوسلو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر نے بھی اس بات کا حوالہ دیا اور کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ نے اپنے اختیار سے غیر ضروری تجاوز کیا ہے اور اس سے معقول اور متوازن رویہ اختیار کرنے کی جو توقع وابستہ کی گئی تھی ، سپریم کورٹ کے جج اس پر پورے نہیں اتر سکے۔
جنرل قمر باجوہ کی طرف سے ملک کے آئین اور قانون پر گامزن ہونے کی نوید سنانے سے پہلے عمران خان یہ انکشاف کرچکے تھے کہ ملک میں فوج اور سپریم کورٹ کے خلاف ’سازش‘ کی جارہی ہے۔ اور راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئین کی شق 62 کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کے خلاف عوام کی مدد سے پر جوش احتجاج کریں گے ۔ عمران خان سے یہ سوال کرنا تو بے سود ہے کہ اگر عوام کے منتخب نمائیندے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے آئین میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو ایک سیاسی لیڈر اسے روکنے کے لئے احتجاج یا دھرنے کے ذریعے رکاوٹ ڈال کر کون سی جمہوریت عام کرے گا۔ ان حالات میں جب فوج کے سربراہ ملک کے آئین کے راستے پر گامزن ہونے اور اداروں کی مضبوطی کا اعلان کرتے ہیں تو اس بیان کے سیاسی پہلو کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہتا۔
پاک فوج کو واضح کرنا ہوگا کہ کیا اس کے سربراہ اب سیاسی بیان دینے اور ملک کے مباحث میں حصہ دار بن کر آئین سے اپنی اطاعت واضح کررہے ہیں یا یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں وہی آئین نافذ ہوگا جسے فوج کی تائد حاصل ہوگی۔ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اگر فوج ابھی تک اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے تو سیاستدانوں کی بجائے فوجی قیادت اس ملک کو ایک بڑے بحران اور تباہی کی طرف دھکیلنے کا باعث بن رہی ہے۔
(بشکریہ:کاروان۔۔ ناروے)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کا سائیبر حملہ : پاکستان کی متعدد سرکاری ویب سائیٹس بند
Next Article بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کا انجام ۔۔ ایک اعتراف اور حسابِ دوستاں ۔۔ فہیم عامر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.