کراچی: اسٹیٹ بینک نے جولائی کے بینکنگ اعدادوشمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے جب کہ جولائی 2024 تک بینکوں کےایڈوانس ڈپازٹس کا تناسب 38.8فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5فیصد کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

