Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
  • لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
  • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
  • سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
  • دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
  • ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
  • ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا
اہم خبریں

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا

ایڈیٹرمئی 30, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pervez ashraf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے گزشتہ ماہ اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے والے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو پیر کے روز طلب کیا تاکہ وہ اپنے استعفے کے خطوط کے "رضاکارانہ کردار اور صداقت” کی تصدیق کر سکیں۔
اسمبلی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 6 جون کو پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو طلب کیا، مستعفی ہونے والے ایم این ایز کی کل تعداد 131 ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد ان اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خطوط اراکین قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں انہیں استعفوں کی منظوری کے لیے ان کی حاضری کی شرط سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اراکین اسمبلی کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھے ہدایت کی گئی ہے کہ میں آپ کے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے مورخہ 11-4-2022 کے خط کا حوالہ دوں اور یہ بتاؤں کہ رولز 43 کے ذیلی قاعدہ (2) کے پیراگراف (ب) کے مطابق قومی اسمبلی میں کام کا طریقہ کار اور طرز عمل، 2007 کے تحت معزز اسپیکر آپ کو اپنے چیمبر میں رضاکارانہ کردار اور مذکورہ استعفے کی منظوری سے قبل اس کی اصلیت جاننے کے سلسلے میں انکوائری کے لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل 10 جون تک جاری رہے گا، 30 ارکان روزانہ کی بنیاد پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ہر قانون ساز کو استعفیٰ کی تصدیق کے لیے پانچ منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
مجموعی طور پر 272 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 155 ہے، ان میں سے 20 ایسے منحرف ہیں جنہیں پارٹی نے نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔9 اپریل کی رات عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ان کے حلف نامے 14 اپریل کو قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے تھے۔
پی ٹی آئی نے 20 ایم این ایز کے خلاف بھی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیے تھے۔11 مئی کو درخواستوں پر اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف قانون سازوں کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان کے خلاف پارٹی کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنسز کو خارج کر دیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ اراکین کی نااہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 63-اے کا اطلاق پی ٹی آئی کے ان 20 اراکین قومی اسمبلی پر نہیں ہوتا جو تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی چھوڑ چکے تھے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قومی اسمبلی پرویز اشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر نے بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی
Next Article گورنر بلیغ الرحمٰن اور پنجاب کابینہ کی حلف برداری : اویس لغاری اور علی حیدر گیلانی وزیر بن گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار

اگست 23, 2026

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

اٹھائیسویں ترمیم ۔۔ کیا اسمبلیوں کی مدت بڑھانے پر غور ہو رہا ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اکتوبر 8, 2026
  • ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم اکتوبر 8, 2026
  • لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی اکتوبر 7, 2026
  • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اکتوبر 6, 2026
  • سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان اکتوبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.