Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کھلاڑی اور تماشائی۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

کھلاڑی اور تماشائی۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرستمبر 22, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تماشائی: جمہوریت میں ون وے ٹریفک نہیں چلتی، اپوزیشن کو راستہ دیے بغیر نظام نہیں چلتا۔
کھلاڑی:یہ اپوزیشن نہیں یہ تو چوروں اور ڈاکوؤں کے جتھے ہیں، جو منی لانڈرنگ کے مجرم ہیں، اِن کو راستہ دے دیا تو ہمارا بیانیہ ختم ہو جائے گا۔
تماشائی:اپوزیشن کی سنیں تو وہ آپ کو غیرجمہوری، سلیکٹڈ اور منتقم مزاج کہتی ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف ہونے کے باوجود جمہوریت کی گاڑی کو چلانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں پہیوں کی ضرورت ہے۔
کھلاڑی:اپوزیشن این آر او مانگتی ہے، یہ لوگ احتساب اور مقدمات سے فرار کے لئے بہانہ بازی کرتے ہیں، میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔
تماشائی:حقیقت تو یہ ہے آپ نے ملک فتح نہیں کیا کہ جو چاہیں مفتوح کے ساتھ سلوک کریں، آپ الیکشن جیت کر آئے ہیں اور آپ کی جماعت کو کل ووٹرز میں سے صرف 16فیصد نے ووٹ دیے ہیں جبکہ اپوزیشن نے 20.3فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، ن لیگ نے 12فیصد، پیپلز پارٹی نے 6.5فیصد اور ایم ایم اے نے 2.3فیصد، یوں یہ سارے مل کر 20.3فیصد بن جاتے ہیں، آپ اپنے سے تعداد اور تناسب میں بڑی اپوزیشن کے ساتھ انتقام سے کام نہیں لے سکتے۔
کھلاڑی: جمہوریت اور حکومت مضبوط فیصلوں سے چلتی ہے، اس وقت ملک کی غالب اکثریت میرے ساتھ ہے، کوئی تحریک نہیں، کوئی ہلہ گلہ نہیں، کوئی دھرنا نہیں، اپوزیشن کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔ اپوزیشن کے لوگ اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں کئی اپوزیشن اراکین جان بوجھ کر نہیں آئے، اسی لئے ہم نے سارے بل منظور کروا لئے، اب ہم 16فیصد نہیں 51فیصد بلکہ 70فیصد حمایت کے حامل ہیں۔
تماشائی: ہر حکمران آپ ہی کی طرح سوچتا ہے، آپ کل آبادی کا صرف 8فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، باقی 92فیصد نے آپ کو ووٹ نہیں دیا اس لئے سوچ سمجھ کر چلیں، یک طرفہ ٹریفک نہ چلائیں، اپوزیشن کو بھی جگہ دیں، اس کی بھی سنیں۔
کھلاڑی: یہ ملک اور اپوزیشن اب اکٹھے نہیں چل سکتے، نواز شریف نے ملکی اداروں پر جس طرح تنقید کی ہے اس کے بعد سے تو واضح ہوگیا ہے کہ اب ہمارا کوئی متبادل نہیں، ہمارے حریف آؤٹ ہو چکےہیں۔
تماشائی: جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ بھی ملکی اداروں پر ایسی ہی تنقید کیا کرتے تھے، یہ خیال ذہن سے نکال دیں کہ آپ کا متبادل کوئی نہیں۔ جس دن آپ نکلیں گے ہر کوئی آپ کا متبادل بنتا ہوا نظر آئیگا۔
کھلاڑی: میں ایماندار ہوں، پاپولر ہوں، قوم پرست محب وطن ہوں، میرا کوئی اسکینڈل نہیں، میں اداروں کے ساتھ مل کر چلتا ہوں، مجھے کوئی کیوں ہٹائے گا۔
تماشائی: بھٹو بھی ایماندار تھا، آپ سے کہیں زیادہ پاپولر تھا، آپ سے بڑا قوم پرست تھا، اس نے تو ایٹم بم بھی بنایا تھا، بھٹو کا بھی کوئی مالی اسکینڈل نہیں تھا، اسے بھی اقتدار کے آخری دن تک اداروں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی مگر انجام کیا ہوا؟
کھلاڑی: بھٹو جاگیردار تھا، انتقام سے کام لیتا تھا، اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال رکھا تھا، ظلم کا بازار گرم تھا، ادارے اس سے اندر سے خوش نہیں تھے، اپوزیشن اس کا سر لینا چاہتی تھی، اب ایسے حالات نہیں ہیں۔
تماشائی: بھٹو نے تو ملک کے اندر بہت سی اصلاحات کیں لیکن اپوزیشن کے ساتھ اس کا سلوک ٹھیک نہیں تھا، اپوزیشن آج کی طرح اس وقت بھی مقدمات میں الجھائی جاتی تھی، آپ کا اپوزیشن سے سلوک بالکل بھٹو دور والا ہے، آپ پر بھی الزام ہے کہ آپ منتقم مزاج ہیں۔
کھلاڑی: بھٹو کا مزاج آمرانہ تھا۔
تماشائی: جناب کا مزاج کب جمہوری ہے؟
کھلاڑی: تم تو خواہ مخواہ جذباتی ہو رہے ہو۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں کی گئی، جھوٹی سچی تقریریں سن کر تم توازن کھو بیٹھے ہو۔ ہم بھی اپنی سیاسی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ہم جوابی سیاسی بیانیہ دیں گے اور ان کو ایکسپوژکریں گے۔
تماشائی: آپ کے آزمائشی چھ ماہ میں سے 3ماہ گزر چکے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی گورننس کو کتنا بہتر کیا ہے؟ عوامی فلاح کے لئے کیا کیا ہے؟
کھلاڑی: معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے، کنسٹرکشن اور کاٹن کے شعبے گروتھ دکھا رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی گئی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، اداروں اور حکومت کے درمیان تعاون بڑھا ہے، ہمیں دور کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
تماشائی: فیصلہ تو یہ ہونا ہے کہ کیا اپوزیشن مارچ 2021کے سینیٹ الیکشن سے پہلے اپنے سارے کارڈز شو کرے گی؟ کیونکہ اگر سینیٹ میں پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی تو پھر آپ اپوزیشن کے لئے اور خطرناک ہو جائیں گے بلکہ شاید آپ بہت سے اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہو جائیں گے۔
کھلاڑی: ہمارا ریاستی اداروں سے کوئی مقابلہ نہیں، ہم سب مل کر ملک کے فائدے کیلئے اکٹھے چل رہے ہیں، اپوزیشن کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، اُن کو بدعنوانی کے مقدمات میں سزائیں ہوں گی اور یہ سب پھر سے جیلوں میں بند ہونگے۔
تماشائی: ملک کو جیل بنانے سے مخالف کم نہیں ہوتے، بڑھ جاتے ہیں۔ لڑائی کو اس قدر نہ بڑھائیں کہ بھٹو کی طرح اپوزیشن آپ کے خلاف آخری حد تک چلی جائے اور یوں سیاست پھر 1977والے حالات اختیار کرلے، اپوزیشن تنگ ہے اور جنگ پر آمادہ…
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقوت برداشت ۔۔ فیضان عارف
Next Article ’’اے پی سی‘‘ کا ’’صاحبِ اولاد‘‘ ہونا۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.