ملتان :جنوبی پنجاب کے پہلے آن لائن جریدے ” گردوپیش“ کی اشاعت کے چھے سال مکمل ہو گئے ۔ اس ویب سائٹ کا پانچ دسمبر 2016 کو اجراء ہوا تھا ۔چھٹی سال گرہ کے موقع پر ملک بھر سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ چھے برسوں کے دوران اس ویب سائیٹ نے بعض دیگر ویب سائیٹس کی طرح سنسنی خیز خبروں اور چونکا دینے والے موضوعات سے گریز کیا ۔ ہم نے مضامین کی بھر مار کرنے کی بجائے روزانہ منتخب کالم اور خبریں آپ کی خدمت میں پیش کیں ۔
اس ویب سائیٹ نے سنجیدہ قارئین کو اپنی جانب متوجہ کیا ۔ ادب ، اور حالات حاضرہ کے علاوہ ثقافتی اور تحقیقی موضوعات کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ۔ چھے سال مکمل ہونے پر ہم یہاں ایک مختصر سا جائزہ شا ئع کر رہے ہیں تاکہ آپ ایک ہی نشست میں ہمارے سفر کا احوال جان سکیں ۔ گزشتہ چھے برسوں کے دوران ویب سائیٹ پر 19167پوسٹس ( تحریریں ) شائع کی گئیں جن میں اہم خبریں ،خواتین سے متعلق مضامین ،بچوں کےلئے کہانیاں ،اختصاریئے ،تنقیدی مضامین ،تاریخی وثقافتی موضوعات پرمضامین ،افسانے ،تجزیئے ،شاعری ،کالم ،کتابوں پر تبصرے ،کھیلوں سے متعلق مضامین شامل ہیں۔علاقائی رنگ کے عنوان سے تمام صوبوں اورکشمیر سے متعلق مضامین ،خبریں اورشاعری بھی گردوپیش میں شائع ہوئیں پاکستان کے تمام اضلاع کی اہم خبریں اس ویب سائیٹ پر شائع کی گئیں ۔
تاریخی موضوعات پرمضامین بھی قارئین نے دلچسپی کے ساتھ پڑھے ۔
گردوپیش کو اس عرصے کے دوران جن نامورلکھاریوں کی قلمی معاونت حاصل رہی ان میں محترم رضاعلی عابدی،ڈاکٹرحنیف چوہدری ،مستنصرحسین تارڑ،ڈاکٹرانواراحمد،ڈاکٹرصلاح الدین حیدر،اصغرندیم سید ،ڈاکٹرمختارظفر،ڈاکٹرشاہ محمد مری ،ڈاکٹرمبارک علی ،وسعت اللہ خان ،وجاہت مسعود،ڈاکٹرعباس برمانی ،شاکر حسین شاکر ، لینہ حاشر ،عامرہاشم خاکوانی ،سیدمجاہدعلی ،سبط حسن گیلانی،ڈاکٹرعامرسہیل ،آسیہ رانی ،ظہوراحمد دھریجہ ،ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ ،سجادجہانیہ ،نوازش علی ندیم،مسیح اللہ جام پوری،اسدمحمودخان ،ڈاکٹرمقبول گیلانی ،غضنفرعلی شاہی ،پروفیسرانورجمال ،ڈاکٹرشاہدہ دلاورشاہ ،ڈاکٹرعلمدارحسین بخاری ،زابرسعید بدر،شمیم عارف قریشی ،عابدمیر ،نصرت جاوید ،شاہدمجیدجعفری ،محمداسلام تبسم ،راﺅمحمد اسدکے نام قابل ذکرہیں۔اس کے علاوہ عمارغضنفر،صہیب اقبال ،ڈاکٹرقرة العین ہاشمی ،ڈاکٹرفرزانہ کوکب ، قیصر عباس صابر ،رضوان فیصل ،حناشہزادی ،سدرہ اشرف ،انیلہ اشرف ،علی عمران ممتاز، کمال ایوب صدیقی،منزہ اعجاز،منورآکاش،مہرسخاوت حسین ،محمودابڑو،محموداحمد چوہدری ،محمدعلی ایاز ،مجیداحمدجئی،فہیم عامر کی تحریروں نے بھی پڑھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس عرصہ کے دوران گردوپیش کو مجموعی طور پر 358لکھاریوں کی قلمی معاونت حاصل رہی ۔
پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 14 اگست 2022 کو گردوپیش یو ٹیوب چینل کا آغاز گردو پیش کی مقبولیت کی جانب ایک اور قدم تھا یہ چینل بھی اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس دوران 2021 میں میں گردو پیش پبلی کیشنز کے نام سے معیاری کتب کی اشاعت کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ۔ اگلے مرحلے میں گردو پیش تمام اضلاع میں نمائندوں کا تقرر بھی کرنے جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں کو نمائندگی دی جا سکے ۔ اس حوالے سے تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

