خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں 22خوارج ہلاک جبکہ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورسز کی شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں 10خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور حملے کی کوشش میں 3خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

