سوات : سوات میں کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق مرنے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔دھماکے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

