ملتان : (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتان کے حلقہ این اے 157میں پولنگ کی تاریخ کااعلان ہوتے ہی انتخابی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ،اس حلقے میں سیلاب کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کااعلان کیاگیاتھا،تاہم بعدازاں امیدواروں کے اصرار پرالیکشن کمیشن نے دوبارہ تاریخ کااعلان کردیا۔
پولنگ 9اکتوبرکوہوگی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم پی اے زین حسین قریشی نے خالی کی تھی اوراس نشست پرپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمو دقریشی کی صاحبزادی مہربانوقریشی اورپاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی مدمقابل ہیں ۔امیدواروں نے کارنرمیٹنگز اورگھرگھرجاکرووٹ مانگنے کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیاہے ۔
ریٹرننگ افسرمحمد سلیم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ این اے 157میں صرف پولنگ ہوناباقی ہے باقی انتخابی عمل مکمل ہوچکاہے ۔الیکشن کمیشن کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ،9اکتوبرکوپرامن اورشفاف انتخابات کاانعقا د یقینی بنایاجائے گا۔
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

