Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اکتوبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:یہ میچ اس صدی کا میچ نہیں تھا،
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:یہ میچ اس صدی کا میچ نہیں تھا،

ایڈیٹرجنوری 12, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan newzealand
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ میچ اس صدی کا نہیں تھا۔ یہ پچ بھی اس صدی کی نہیں تھی۔ اور یہ بلے باز بھی اس صدی کی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔
اگرچہ راولپنڈی پچ پر آئی سی سی کی انضباطی کارروائی کو پی سی بی کی جانب سے چیلنج کیا جا چکا ہے مگر پچز کی قسمت کے بارے میں سابق چئیرمین رمیز راجہ کی پیشگوئی تاحال حرف بہ حرف درست ثابت ہو رہی ہے جو اُنھوں نے راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کی تھی؛ کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پچز ایسی ہی ہوں گی، یعنی بے کیف، بے رنگ اور بے جان۔
اب خدشہ محض یہ رہ گیا ہے کہ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کسی بھی قیمت پر فتح بٹورنے کی کوشش میں کہیں پی سی بی اس سے بھی سست وکٹ کی تیاری پر گامزن نہ ہو جائے۔
فی الوقت ’ہوم ایڈوانٹیج‘ کے حصول میں پی سی بی بھی اسی اپروچ پر عمل پیرا نظر آ رہا ہے جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ’ہوم ایڈوانٹیج‘ حاصل کرنے کو اپنا رکھی ہے۔
یہ وہ پچ تھی جو نہ صرف ولیمسن بلکہ بابر اعظم کے لیے بھی حیرت کا باعث رہی۔ ٹاس کے لمحے اس کی دمک ایسی تھی گویا غلطی سے کسی سیمنٹ پچ کو کراچی سٹیڈیم میں بچھا دیا گیا ہے جہاں رنز کی بھرمار ہو گی اور سٹیڈیمز سے روٹھے شائقین کو منانے کے لیے ماڈرن کرکٹ کا ایک میلہ سجے گا۔
مگر جونہی اس میک اپ زدہ ضعیف نے دو گھنٹے کا کھیل سہا، دمک ماند پڑنے لگی اور پھر گیند کو وہ ٹرن بھی ملا جو بسا اوقات پانچویں دن کی ٹیسٹ پچ پر نظر آتا ہے۔ میچ کے 30 ویں اوور سے جیسے باؤنس عنقا ہوا اور رنز بنانے کی رفتار دھیمی پڑی، وہ رجحان میچ کے آخری لمحے تک بڑھتا ہی چلا گیا۔
ایک بات تو طے ہے کہ ایسی بے ثمر وکٹ پر کتنی ہی جوکھم کی کرکٹ کیوں نہ کھیل لی جائے، ورلڈ کپ کی تیاری ایک سہانا سپنا ہی رہے گا۔ اسی وقت ورلڈ کپ میزبان انڈیا کے یہاں سری لنکا کے خلاف ایک سیریز جاری ہے اور کل کے میچ میں گوہاٹی کی پچ کراچی کی اس پچ کا عین متضاد تھی۔
پاکستانی اننگز بھی اس پچ کی مانند رکی رکی سی رہی۔ لیکن جب سلمان آغا کریز پر آئے، یکبارگی ایک ہیجان سا برپا ہو گیا۔ کیوی فیلڈنگ بوکھلانے لگی۔ بولرز اپنی لائن سے بھٹکنے لگے۔ سلمان نے کٹھور پچ سے کوئی آس باندھنے کے بجائے اپنے قدم چلانا شروع کیے اور ولیمسن کو الجھا ڈالا۔
اس وکٹ پر سپن کے خلاف بیٹنگ کا کامیاب فارمولہ قدموں کا استعمال ہی تھا۔ پچھلے قدم پر جم کے اونچا کھیلنے والوں کے لیے معافی کی گنجائش کم تھی کیونکہ یہ باؤنس کے معاملے میں بھی بے حد بخیل واقع ہوئی تھی۔ سلمان آغا نے اونچا کھیلنے کے بجائے قدموں کا استعمال کر کے کیوی فیلڈنگ کو مخمصے میں مبتلا کیے رکھا۔
اگرچہ بالآخر وہ اپنے ہی پیدا کردہ ہیجان کی نذر ہوئے مگر یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ سلمان ہی کی اننگز نے نہ صرف میچ میں پاکستان کے امکانات بحال کیے؛ بلکہ اپنی تکنیک سے ایک عملی درس بھی پیش کیا کہ جب زندگی دشوار تر ہوتی چلی جائے تو ہاتھ پیر ہلانا ضروری ہو رہتا ہے۔
بابر اعظم کی اننگز اگرچہ بیشتر وقت خیال گائیکی کی طرح نچلے سُروں میں ہی رہی اور ماڈرن کرکٹ کے اعتبار سے یہ کوئی خوش کُن اننگز نہیں تھی؛ مگر بابر کا فہم بہرطور لائقِ تحسین ہے کہ وہ اس وکٹ کے تقاضے بخوبی بھانپ چکے تھے اور میچ کو طول دینا چاہتے تھے۔ وہ آخری اوورز میں پیسرز کو ہدف بنا کر ایک یادگار فتح حاصل کرنا چاہتے تھے مگر دباؤ کے ہنگام پاکستانی بلے بازوں کی بوکھلاہٹ ان کے منصوبوں کے آڑے آ گئی۔
ولیمسن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اگرچہ اس مجموعے کی امید میں نہیں کیا تھا جو بالآخر ان کی ٹیم جوڑ پائی، لیکن اس فیصلے کی بدولت اُنھیں اپنے بولر میدان میں اتارنے سے پہلے ہی کنڈیشنز کو بھانپنے کا بھرپور موقع مل گیا۔ اور اسی فہم کو استعمال میں لاتے ہوئے اُنھوں نے نہ صرف پاکستانی ٹاپ آرڈر کے بخیے ادھیڑے بلکہ مڈل آرڈر کا بھی ناطقہ بند کیے رکھا۔
اگر یہ میچ اس صدی کا ہوتا اور پاکستانی بیٹنگ بھی اسی صدی کے تقاضے نبھا رہی ہوتی تو شاید نتیجہ کچھ اور ہو پاتا۔ مگر ولیمسن کا فہم بابر کی کلاسک اننگز کو مات کر گیا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:پولٹری بحران‘ جی ایم او ٹیکنالوجی اور اس کامستقبل … (1)
Next Article وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری پر دستخط کردیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اکتوبر 26, 2026

کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 25, 2026

صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 25, 2026
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی اکتوبر 25, 2026
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.