Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ضمیر کب جاگے گا ؟ ۔۔ رزاق شاہد
اختصاریئے

ضمیر کب جاگے گا ؟ ۔۔ رزاق شاہد

ایڈیٹراگست 21, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رکیں ذرا!!۔

جب شور تھما، کچھ دْھول چَھٹی…۔

تو میرے ساتھی نے روکا

اچھا یہ بتائیں

ہمارے وزیراعظم کو ضمیر نہیں ستاتا ہو گا؟ عوام سے کئے گئے سْکھ کے وعدے یاد نہیں آتے ہوں گے؟

اپنی تقریروں کی گرج اور عوام کے نعروں کی دھمک سنائی نہیں دیتی ہو گی؟

یاد ہے ہمارے حاکم نے کیا کہا تھا کہ غیروں سے قرضے نہیں لیں گے کیونکہ قرضے لینے سے قومیں غلام بن جاتی ہیں.۔

لوٹی دولت واپس لیں گے.۔

عوام کو سْکھ پہنچائیں گے.۔

مہنگائی نہیں ہو گی.۔

چور اور ڈکیت بھاگ جائیں گے.۔

عوام پر وہ ظلم روا نہیں رکھیں گے جو دوسرے ڈھاتے رہے ہیں.۔

تو پھر کیا ہوا؟

 

یہی کہ ستم تو پہلے سے بھی بڑھ گئے ہیں.۔

مہنگائی نے آسمان چھو لیا ہے.۔

قرض ہے کہ بڑھتا جا رہا ہے.۔

روزی ہے کہ چھنتی جا رہی ہے.۔

تو پھر؟



پھر یہی کہ ضمیر نہیں ستاتا ہو گا اسے جب رات اکیلا سوتا ہو گا؟

کیا کہہ آیا تھا کیا کر رہا ہوں.۔

میرے دوست!!۔

آپ ضمیر کسے کہتے ہیں اسے دیکھا ہے کبھی؟ ضمیر تو وہ وعدہ ہے جو خدا نے وقتِ تخلیق روحوں سے لیا تھا.۔

میرے یار!!۔

سامی مذاہب کے علاوہ سب کے رب سامنے دھرے ہیں. ان سب کے خدا دیدنی ہیں

ضمیر بھی خدا کی طرح پاکیزہ احساسات کا نام ہے جو تخت پر بیٹھتے ہی ہوا ہو جاتا ہے. جس طرح نفع کے پجاری سے انسانیت منہ موڑ لیتی ہے اسی طرح تخت پر بھی ضمیر کا کوئی کام نہیں.۔

اگر تخت پر ضمیر کا وجود ہوتا تو ابن سعد حسین کے سر کو نیزے پر پرو کے یزیدی دربار میں پیش نہ کرتا.۔

ضمیر شاہوں کے محلات میں جگہ پاتا تو خطاطِ قرآن عالمگیر، نماز کے بعد بھائیوں کے خون آلود سر نا مانگتا.۔

ضمیر اگر وردی پوش کے اندر ہوتا تو نوروز خان کی اولادیں دھوکے سے نا ماری جاتیں.۔

ضمیر اگر تاجِ شاہی کے نیچے موجود ہوتا تو سندھو ققنس ظلمت کے ہاتھوں مصلوب نا ہوتا. میرے دوست سْن!!۔

اپنے حاکم کو اسلام آباد کے تخت سے اتار دے سارے ضمیر جاگ اٹھیں گے.۔

اور



یاد نہیں آپ نے اپنے دو مکان بچانے کی خاطر مقامی عمران کو ووٹ دیا تھا.۔

ہم نے دو ٹکے کی نوکری بچانے خاطر مرحوم سردار کے بیٹے کے گیت گائے تھے.۔

میرے عثمان کریم نے سرائیکی صوبے کے نام پر فرعونِ عصر کے لئے دست سوال دراز کئے تھے.۔

اپنی قومی شناخت منوانے کی خاطر ہمارا انجینئر شاہ نواز خان بھی عمرانی جھانسے میں آکر در در سوالی بنا.۔

ہم جو دو حرف کے پڑھے کو فخر سمجھتے ہیں. ہم جو زندہ ضمیر کے دعوے دار ہیں..۔

ہم سب بِک گئے ہیں جْھک گئے ہیں.۔

ہمارا وزیراعظم کس کھیت کی مولی ہے، وہ، اس کرہ ارض کو آپ کے بقول “تگنی کا ناچ نچانے” والوں کا عثمان بزدار کیوں نا بنے.۔

میرے ہم صفیر!!۔

ہم سب مردہ ہیں.۔

ہم سب بے ضمیر ہیں.۔

ہم سب اندھے ہیں.۔

ہم سب بہرے ہیں.۔

ہاں اس امید پر سانس لے رہے ہیں کہ ایک وقت آئے گا اسی حبس سے کوئی چے ابھرے گا.۔

اسی قہر سے کوئی شاہ عنایت سر اٹھائے گا.۔

کوئی کاسترو نکلے گا.۔

اسی امید پر، اسی بھروسے پر، اسی برتے پر شدادوں کی دہکائی آگ پر رقصاں ہیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشیدگی میں کمی لانے کا قدم ہم نے نہیں، بھارت نے اٹھانا ہے۔۔نصرت جاوید
Next Article قندیل بلوچ کیس: والدین نےقاتل بیٹوں کو معاف کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

ستمبر 8, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.