Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رؤف کلاسراکا کالم:لیہ پولیس کی بربریت
لکھاری

رؤف کلاسراکا کالم:لیہ پولیس کی بربریت

ایڈیٹرفروری 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لیہ کے دوردراز علاقے کی وہ غریب خواتین جن کے کچے گھروں میں رات دو بجے درجن بھر پولیس اہلکار گھس گئے کہ بکری چور پکڑنے آئے ہیں ‘ان کی دردناک ویڈیوز مجھے پندرہ برس پیچھے لے گئیں جب میں نے میرپور آزاد کشمیر جا کر ان چھ بے گناہ خواتین کا انٹرویو کیاتھا جنہیں گجر خان سے پولیس اٹھا کر لے گئی تھی اور دس پندرہ دنوں سے جانوروں کے طرح بند کررکھا تھا۔
ان خواتین کا قصور یہ تھا کہ ان کا ایک عزیز کسی کیس میں پولیس کو مطلوب تھا‘اسے پکڑنے کیلئے پولیس پورے خاندان کی خواتین کو اٹھا کر میر پور لے گئی ۔اُس وقت کشمیر کے آئی جی وہ صاحب تھے جو کچھ ماہ پہلے اپنے دو اور ڈی آئی جی کولیگز کے ساتھ مجھ سے ملے اور بتایا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوگیا ‘ پروموشن نہیں ہوئی۔ میں نے دستاویزات دیکھیں اور لگا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میں نے ان تینوں افسران کے حق میں سٹوریز کیں۔ اتفاق سے ان کی پروموشن ہوگئی۔ان میں سے ایک افسر اس وقت کشمیر میں آئی جی تھا۔ اسے کال کی اور بتایا کہ اس کی میر پور پولیس نے چھ سات بے گناہ خواتین کو دس پندرہ دن سے تھانے کے ایک کمرے میں بند کررکھا ہے۔ کوئی ایف آئی آر نہیں‘ کوئی عدالت نہیں۔ وہ ہنس کر بولا :چھوڑو رؤف صاحب کس بات کو لے بیٹھے ہیں۔ ہمارا یہ روز کا کام ہے ‘ کچھ اور سنائیں۔مجھے اس دن احساس ہوا کہ کتنے بے رحم لوگ ہیں۔ اس بندے کی اپنی پروموشن نہیں ہورہی تھی تو یہ پورا ایک ہفتہ میرے سامنے روتا رہا کہ میری خبر فائل کریں۔آج کسی اور کی خواتین قید میں ہیں تو یہ اس کیلئے نارمل بات ہے۔ دکھ یا صدمہ وہی ہوتا ہے جو ان بڑے افسران کا اپنا ہو۔
میرے گاؤں کے قریب ان غریبوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی روداد سن کر یاد آیا کہ عمر شیخ جیسے پولیس افسران کو کیوں محکمے میں نہیں ٹکنے دیتے۔آج عمر شیخ آر پی او ڈیرہ غازی خان ہوتا تو پورا تھانہ کوٹ سلطان برطرف ہوکر گرفتار ہوچکا ہوتا‘ جیسے پہلے لیہ میں ایک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہتھکڑی لگا دی تھی کہ انہوں نے قتل کی ایک تفتیش میں پیسے لے کر ملزمان کو بے گناہ ظاہر کر دیا تھا۔
میں پچھلے سات دن سے یہ تماشا دیکھ رہا تھا۔ منصور میرا عزیز ہے۔ پی ایچ ڈی کر کے گاؤں لوٹ گیا۔ ماں کی موت نے اس پر اثر ڈالا۔ اسلام آباد جیسا شہر چھوڑ کر گاؤں میں سکول سنبھال لیا۔ ہم نے اپنی جیب سے خاندان کی چیریٹی شروع کی۔ غریب کسانوں‘ بیوائوں‘ یتیموں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کیلئے کام شروع کیا۔وہ کئی دنوں سے ٹویٹ کررہا تھا کہ لیہ کی تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ایک نویں جماعت کے بچے کو تھانے میں بند کررکھا ہے کہ اس کے بھائی پر الزام ہے کہ اس نے بکری چوری کی تھی۔ پتہ چلا کہ درجن بھر پولیس والے رات دو بجے تین گھروں میں داخل ہوئے‘ خواتین کو نیند سے جگایا‘ انہیں گالیاں دیں‘ دھکے مارے اور جاتے جاتے اس گھر کا بچہ اٹھا کر لے گئے ‘ساتھ میں ان کے بھیڑوں کے ریوڑ سے تیس بکریاں بھی اٹھا کر لے گئے۔ اس نویں جماعت کے طالبعلم کو اس لیے تھانے بٹھا لیا کہ اس کا بڑا بھائی پیش کریں تو یہ چھوٹا لے جائیں۔ ہمارے علاقے کے ”جرائم‘‘ کی نوعیت دیکھیں کہ سب سے بڑا مقدمہ یہ ہے کہ کسی کی بکری چوری ہوگئی۔رات کو فصل کاٹ لینا‘کپاس چن لینا‘گدھا کھول لینا‘ریڑھی چوری کرلینا یا بکری وغیرہ‘ گاؤں میں عام سی بات ہے۔ اس کا حل سمجھدار ایس ایچ او یہ نکالتا ہے کہ وہ نمبردار کو کہتا ہے کہ جن پر شک ہے انہیں تھانے لے آئیں۔ عموماً پنچایت میں فیصلہ ہوجاتا ہے ‘لیکن وقت کے ساتھ نمبردار کا عہدہ اب ایم پی اے‘ایم این ایز نے سنبھال لیا ہے۔
جونہی پولیس کوبکری چوری کی خبر ہوئی انہیں لگا کہ یہ بہترین موقع ہے مال بنانے کا۔جن غریبوں کے گھروں میں وہ گھسے وہ عزت دار لوگ گاؤں سے چند کلومیٹر دور رہتے ہیں۔ زمینوں پر مزدوری کرتے اور اپنی بھیڑ بکریاں پالتے ہیں۔ان کے اپنے ریوڑ ہیں۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے چوری کی بکریاں خریدی ہیں۔ چاہئے تھا کہ دن کے وقت ان لوگوں کے گھر جا کر بات کی جاتی یا فون کر کے تھانے بلا لیا جاتا لیکن رات کے دو بجے بغیر وارنٹ اور بغیر خواتین پولیس اہلکاروں کے انہوں نے ان گھروں کی خواتین کے ساتھ بدترین بدسلوکی کی۔ اس خاندان کی ایک لڑکی جو ابھی بی ایس میں پڑھ رہی ہے لیہ کی لیڈی ڈی پی او سے اپنے ماں باپ کے ساتھ جا کر ملی ۔ اس خاتون ڈی پی او نے اس لڑکی کو کہا: چلیں بکریاں ہی اٹھائی ہیں آپ کو تو اٹھا کر نہیں لے گئے۔اس لڑکی کا میں ویڈیو انٹرویو سن رہا تھا کہ وہ کس اذیت سے گزر رہی ہے کہ ایک پڑھی لکھی ‘سی ایس ایس خاتون افسر اس کی شکایت کا نوٹس لینے کے بجائے الٹا اسے شرمندہ کررہی تھی کہ کیا ہوا اگر رات دو بجے پولیس تمہارے گھر گھسی اور تم لوگوں کی بکریاں اٹھا کر لے گئی۔ تمہیں تو اٹھا کر نہیں لے گئی۔
ہم خوش ہوتے ہیں کہ پولیس اور ڈی ایم جی میں پڑھی لکھی لڑکیاں آرہی ہیں‘ مگر اس پڑھی لکھی ڈی پی او کا جواب حیران کن تھا۔ ویسے میرا خیال ہے لیڈی ڈی پی او کے والدین‘ پولیس بیج میٹس‘ سی ایس ایس کا وہ انٹرویو پینل جس نے انہیں پولیس گروپ میں ریکمنڈ کیا‘ وہ سول سروس اکیڈمی جس نے انہیں تربیت دے کر اے ایس پی لگنے کیلئے تیار کیااور وہ آئی جی یا وزیراعلیٰ جس نے انہیں لیہ ڈی پی او لگایا ان سب کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ ایک خاتون پولیس افسر اس کے پاس شکایت لانے والی بی ایس کی طالبہ‘ جس کے غریب گڈریے ماں باپ نے محنت سے اسے پڑھایا‘ یہ سوچ کر ڈی پی او سے ملنے چلی گئی کہ اس کیساتھ انصاف ہوگا‘ اسے یہ جواب سننے کو ملا۔
مجھے پہلے بھی پولیس کے ساتھ ہمدردی کم تھی مگر میرے گائوں کے قریب ان غریبوں کے ساتھ جو کیا گیا اس کے بعد ہمدردی مزید کم ہوگئی ہے۔ آئی جی رائو سردار کواس واقعہ کے بعد لیہ جا کر‘ ان غریبوں کے گھر بیٹھ کر کچہری لگا کر پورے تھانے کو ہتھکڑیاں لگوانی چاہیے تھیں‘ ڈی پی او کو برطرف کرنا چاہئے تھا‘ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کے کان پر بھی جوں تک نہیں رینگی۔ حیران ہوں وزیراعلیٰ سے لے کر آئی جی‘ تک کسی کو پروا نہیں۔ وہی بات کہ ان سب کے نزدیک ظلم وہی ہے جو اِن کے اپنے ساتھ ہو۔انہیں پروموشن نہ ملے‘ اچھی پوسٹنگ نہ ملے‘ اچھی گاڑی نہ ملے‘ اچھا دفتر نہ ملے پھر آپ ان کا ماتم دیکھیں‘ لیکن اگر آپ انہیں ان مظلوموں پر ہونے والے ظلم پر توجہ دلائیں تو ہنس کر کہیں گے: چھوڑو‘ یہ تو چلتا ہے اور کوئی غریب بچی ہمت کر کے ڈی پی او لیہ تک پہنچ جائے تو وہ آگے سے کہیں کہ کیا ہوا تمہیں تو اٹھا کر نہیں لے گئے۔
اس بچی کے ساتھ ڈی پی او سے ملنے کیلئے جانے والے غریب ماں باپ تو شرم سے وہیں ڈوب گئے ہوں گے۔ان کا خیال تھا کہ ان کی پڑھی لکھی بچی‘ جسے وہ بھیڑ بکریاں پال کر پڑھا رہے تھے ‘ڈی پی او کو بات سمجھا سکے گی‘ بچی کو بھی اعتماد تھا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر ڈی پی او سے بات کر سکتی ہے‘ مگر وہ بچی بھول گئی کہ وہ ایک غریب کی بیٹی تھی جسے اس کا باپ کھیت مزدوری کرکے پڑھا رہا تھا۔ چلیں اس بچی کی غلط فہمی خاتون ڈی پی او لیہ نے دور کر دی۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایاز امیرکا کالم:جہاں عقل دنگ رہ جائے
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:پچاس اور نوّے کی دہائیوں کی طرف جاتے حالات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.