Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بھان متی کا کنبہ۔۔رؤف کلاسرا
لکھاری

بھان متی کا کنبہ۔۔رؤف کلاسرا

ایڈیٹرجون 26, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محاوروں کے پیچھے پوری کہانی ہوتی ہے‘ چاہے وہ کسی زبان کے ہی کیوں نہ ہوں ۔ ان میں صدیوں کے انسانی تجربات اور ذہانت چھپی ہوتی ہیں۔ پچھلے دنوں سرائیکی کے بڑے محقق شوکت مغل کا انتقال ہوا‘ انہوںنے بڑی محنت اور ریسرچ سے سرائیکی کے محاوروں پر کام کر کے انہیں اکٹھا کیا اپنے علاقے کے کلچر اور زبان کو نئی زندگی دی ۔ پوٹھوہار کی بات کریں تو نوجوان لکھاری فیصل عرفان نے پوٹھوہاری ”اکھنڑے‘‘ اور محاوروں پر کام کر کے ایک شاندار کتاب مرتب کی اور داد پائی۔ پنجابی‘ سندھی‘بلوچی‘ پشو‘ کشمیری اور اردو زبان میں بھی اپنے اپنے محاورے ہیں‘ ان محاوروں کا کمال یہ ہے کہ جو بات آپ کتاب لکھ کر کسی کو نہیں سمجھا سکتے وہ ایک محاورے میں سمجھ آجاتی ہے۔
آج کل اسلام آباد میں جو سیاسی سرکس چل رہا ہے اس پر کئی محاورے یاد آتے ہیں ۔ فواد چودھری کے انٹرویو نے بہت کچھ واضح کر دیا ہے ۔ دو سال کی حکومت کی کارکردگی کا کچا چٹھا جس طرح انہوں نے کھولا وہ جہاں شاندار تھا وہیں حیران کن بھی۔مان لیتے ہیں کہ سیاسی حکومتوں اور جمہوریت میں پارٹیوں کے اندر اور باہر اختلافات ہونا ایک فطری بات ہے‘ جمہوریت بنی ہی اس لیے تھی کہ لوگ اپنی آواز بلند کر سکیں‘ تاہم اب دیکھنے میں آرہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انتشار پیدا ہو گیا ہے۔جو کچھ کابینہ کے ارکان کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ کررہے ہیں اس سے مجھے نواز شریف کا پہلا اور بینظیر بھٹو کا دوسرا دورِ حکومت یاد آرہا ہے کہ جب بھی حکومتیں گرنے کا وقت آتا تو کابینہ کے کچھ لوگ میڈیا کو بلا کر کچھ خبریں لیک کرتے اور دھیرے دھیرے ماحول بنتا اور ایک دن آتا کہ کچھ اہم وزیر کابینہ سے نکل کر اُس وقت کے صدر سے ملاقات کر کے اپنے استعفے پیش کردیتے ‘ ساتھ ہی حکومت کی نالائقیوں کا پردہ چاک کرتے اور چند دنوں بعد نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی چھُٹی ۔
اس طرح کی صورتحال پرویز مشرف دور میں بھی پیش آئی تھی جب فیصل صالح حیات‘ جو وزیر داخلہ تھے ‘کے خلاف ایک کالم چھپا کہ انسانی سمگلنگ ہورہی ہے ۔ فیصل صالح کا خیال تھا کہ اس کے پیچھے چوہدری برادرز تھے جو انہیں وزارت سے ہٹوا کر اپنا بندہ لگوانا چاہتے تھے۔ فیصل صالح حیات نے اگلے دن چودھری شجاعت حسین‘ جو نگران وزیراعظم تھے اور چودھری پرویز الٰہی جو وزیراعلیٰ تھے‘ کو ادھیڑ کر رکھ دیا‘ لیکن اسی شام پرویزمشرف نے دونوں کو اپنے دربار میں بلا کر معاملہ سیٹ کرادیا‘ لیکن چودھریوں نے جو مقصد پورا کرنا تھا وہ ہوگیا‘ فیصل صالح حیات کو دوبارہ وزارتِ داخلہ نہ ملی۔
ایک پارٹی میں مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں‘ جن کے مختلف مفادات ہوتے ہیں‘لیکن جس طرح کی لڑائیاں تحریکِ انصاف کے وزیروں میں دیکھنے میں آرہی ہیں‘ ماضی میں ایسی کبھی نہ تھیں ۔ لگتا ہے وزیر اعظم خود ان لڑائیوں کو انجوائے کرتے ہیں جس طرح نواز شریف چودھری نثار علی خان اور خواجہ آصف کی لڑائی‘ چودھری نثار اور احسن اقبال کی لڑائی اور پھر اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کی لڑائی انجوائے کرتے تھے۔ لیکن وہ سیانے لوگ تھے‘ لڑائی بھی طریقے سے کرتے تھے کہ بہت کم خبریں باہر نکلتی تھیں۔یہ حکمرانوں کا پرانا طریقہ ہے کہ اہم وزیروں کو ایک دوسرے سے لڑاتے رہو تاکہ وہ سب آپ کے دربار میں حاضر ہو کر ایک دوسرے کی شکایتیں کرتے رہیں اور کبھی اکٹھے ہوکر بادشاہ کے خلاف بغاوت نہ کر بیٹھیں۔ پرانے وقتوں میں بادشاہوں کے خلاف بغاوتیں ہمیشہ دربار کے سردار کرتے تھے‘لہٰذا آپ تاریخ میں ہمیشہ دیکھیں گے کہ بادشاہ اپنے درباریوں کو لڑا کر ہی حکومت کرتے آئے ہیں ۔ یہ فارمولہ انگریزوں سے پہلے بھی رائج تھا اور آج بھی ہے‘ لیکن بدنام صرف انگریز ہیں‘مگر جس طرح موجودہ کابینہ کے وزیر کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آئے ہیں یہ پہلے کم ہوتا تھا ۔ اس میں سربراہ حکومت کا اپنا بھی قصور ہے کہ اپنے اردگرد غیرمنتخب مشیروںکو اکٹھاکر رکھا ہے اور منتخب وزیروں کو وہ اہمیت نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ بیس کے قریب مشیر وزیر اعظم صاحب نے مقرر کر رکھے ہیں۔ چند سیاسی مشیر واقعی اچھے ہیں لیکن جو ٹیکنوکریٹس آئے ہیں انہوںنے جو وارداتیں کی ہیں وہ اپنی جگہ پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے حیران کن ہے۔ کورونا کی وجہ سے کابینہ اجلاس کیلئے ایس او پیز کی وجہ سے مختلف وزیروں کو مختلف دفتروں میں بٹھایا گیا ‘ لیکن مشیر عمران خان صاحب کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں جبکہ باقی ویڈیو لنک پر۔ اس پر بہت سے وزیر ناراض ہیں کہ ہماری کوئی اہمیت نہیں ۔ اس کا ردعمل بھی سامنے آناشروع ہوا اور وزیروں نے کھل کر مشیروں پر تنقید شروع کر دی۔ کچھ وزیر بھی ناخوش ہیں کہ جب ندیم بابر اور رزاق داؤد کے سکینڈل کابینہ اجلاس میں پیش ہوئے تو اس سے پہلے کہ کوئی وزیر بات کرتا‘ وزیر اعظم ان دونوں کی تعریفیں کرنے لگے۔ کچھ وزیروں کو یہ بھی اچھا نہ لگا کہ مال وہ لوگ بنا رہے ہیں اور بدنامی اِن کے کھاتے میں آرہی ہے۔
اب فواد چودھری جس طرح کھل کر بولے ہیں اور پی ٹی آئی کے وزیروں نے ٹی وی شوز میں بیٹھ کر فواد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس سے سب حیران ہوئے کہ یہ سب کیا چل رہا ہے؟ فیاض چوہان نے سخت زبان استعمال کی تو شفقت محمود نے بھی فواد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ زلفی بخاری نے ٹی وی شو میں کہا کہ فواد کو خبروں میں رہنے کا شوق ہے‘ اسے زیادہ سیریس نہ لیں۔ اس سے پہلے کابینہ میں اسد عمر‘ شاہ محمود قریشی‘ فیصل واوڈا اور فواد چودھری میں شدید بحث ہوگئی‘ جو شام تک ٹی وی چینلز پر بھی پھیل چکی تھی۔ سمجھا جارہا تھا کہ شاید فواد چودھری اس واقعے سے دب جائیں گے‘ لیکن انہوں نے میرے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ عمران خان صاحب نے جو ٹیم بنائی وہ اس قابل نہیں کہ ملک کو چلاسکتی۔ انہوں نے کھل کر نام لیے ‘جن میں وزیراعلیٰ پنجاب ‘ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور سپیکر قومی اسمبلی کے نام شامل تھے ‘کہ وہ اس قابل نہ تھے کہ ان عہدوں پر لگایا جاتا ۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کمزور لوگ اہم عہدوں پر لگائے جس سے یہ تاثر ملا کہ وہ کسی طاقتور کو آگے نہیں دیکھ سکتے۔
اگرچہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر وزرائے اعظم اپنی برادری اور علاقے کے لوگوں کو اہم عہدوں پر فائز کرتے رہے ہیں‘ لیکن اب پنجاب کی بیوروکریسی کو شکایت ہورہی ہے کہ صرف خیبر پختو نخوا سے ہی افسران کو اعلیٰ عہدے دیے جارہے ہیں۔ ماضی میں یہ شکایتیں بلوچستان اور سرائیکی علاقوں کے افسران کرتے تھے کہ انہیں اسلام آباد میں اہم عہدے نہیں ملتے‘اب پنجابی بیوروکریٹ یہی سمجھتا ہے۔ بیوروکریسی میں مزے اس گروپ کے ہوتے ہیں جس کا بیچ میٹ پرنسپل سیکرٹری لگ جاتا ہے۔ کسی بیچ میٹ کو ملک کے اندر اعلیٰ عہدے‘ پروموشن ملتی ہے تو کسی دوست کو بیرون ملک پوسٹنگ یا بیٹھے بٹھائے بائیس گریڈ مل جاتا ہے۔ ہر پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ یہی مسئلہ رہا ہے۔
چلیں عمران خان صاحب کے اپنے اتحادیوں سے اختلافات کی سمجھ آتی ہے کہ وہ مختلف سیاسی اپروچ کے مالک ہیں ‘ لیکن جب و زیراعظم کے اپنے وزیر لڑ رہے ہوں اور وہ اس پر خوش رہیں کہ گوروں نے کہا تھا‘ تقسیم کرو اور حکومت کرو۔ یہ فارمولہ ہر دفعہ بھی کامیاب نہیں ہوتا ۔ بھان متی کے کنبے میں لڑائی شروع ہوچکی ہے‘ جو بڑی محنت سے کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا اکٹھا کر کے بنایا گیا تھا ۔اب وزیر اعظم صاحب کو کون سمجھائے کہ بھان متی کا کنبہ جب آپس میں لڑتا ہے تو ہمسائے سے زیادہ اپنی کٹیا جلا بیٹھتا ہے اور پھر ملبے پربیٹھ کر مظلومیت کے آنسو بہاتا اور دربدر پوچھتا پھرتا ہے: مجھے کیوں نکالا؟
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔سرپرست سوچیں عمران خان کس کے دوست ہیں!
Next Article عثمان بزدار اب پہلے والے نہیں۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.