کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، جب کہ کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں مغربی ہوائیں پھیل سکتی ہیں جو کہ مئی کے پہلے ہفتے تک رہیں گی۔
آج سے 29 اپریل کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے، پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ،ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے4 مئی کےدوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان کےکچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے2 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

