Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نامور صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے
اہم خبریں

نامور صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے

ایڈیٹرستمبر 9, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raheem ullah yusuf zai
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی پشاور میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔
10 ستمبر 1954 کو پیدا ہونے والے رحیم اللّٰہ یوسف زئی کو اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے شہرت ملی۔رحیم اللّٰہ یوسف زئی ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے طالبان کی کارروائیاں رپورٹ کیں، وہ 1995ء میں افغانستان کے شہر بھی قندھار گئے۔ رحیم اللّٰہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے، جبکہ انہوں نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے بھی نمائندے رہے۔ رحیم اللّٰہ یوسف زئی افغانستان، شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔انہیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں 2004ء میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ 2009 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔وہ شفیق انسان تھے ایک مہربان استاد اور بہترین صحافی تھے، بی بی سی کے مطابق وہ افغان امور کے ماہر تھے اور ہر موضوع پر اتنی مہارت سے لکھتے کہ پڑھے والے ان کے گرویدہ ہو جاتے یہی وجہ تھی کہ نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر ان کی ماہرانہ گفتگو سے استفادہ کیا جاتا تھا۔
یہ کوئی اور نہیں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی تھےجو اب ہم میں نہیں رہے۔ رحیم اللہ یوسفزئی ایک لمبے عرصے تک بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے لیے کام کرتے رہے جبکہ وہ پشاور میں دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر تھے اور دیگر بین الاقوامی اخبارات اور جرائد کے لیے لکھا کرتے تھے۔رحیم اللہ یوسفزئی وہ واحد صحافی تھے جنھوں نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر کا انٹرویو کیا تھا۔ انھوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے ملاقات کی تھی جبکہ بیشتر افغان اور پاکستانی طالبان سے نہ صرف ملاقاتیں کر چکے تھے بلکہ ان کے انٹرویو بھی کیے تھے۔
رحیم اللہ یوسفزئی گذشتہ ایک سال سے علیل تھے اور ان کا علاج پشاور میں ہو رہا تھا۔ رحیم اللہ یوسفزئی کے بھتیجے اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سینیئر صحافی مشتاق یوسفزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں کینسر تھا اور اس کا علاج ہو رہا تھا۔ آج جمعرات کو شام کے وقت ان کی وفات ہو گئی۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رحیم اللہ یوسفزئی کی نماز جنازہ کل جمعے کے روز صبح گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں کاٹلنگ ضلع مردان میں ادا کیا جائے گا۔رحیم اللہ یوسفزئی 1954 میں مردان شہر کے ایک گاؤں شموزئی میں پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی اور اس کے بعد پشاور میں تعلیم کے لیے آئے تھے۔رحیم اللہ یوسفزئی ڈی جے سندھ سائنس کالج اور یونیورسٹی آف کراچی میں زیر تعلیم رہے تھے۔وہ محنتی اور نڈر صحافی تھے
وہ دفتر میں داخل ہوتے تو اخباروں کا پلندہ ان کے ہاتھ میں ہوتا، دفتر میں صرف کھانے کا وقفہ ہوتا اور پھر کام شروع ہو جاتا، وہ ہوتے اور ٹائپ رائئٹر کی ٹھک ٹھک، ایسا بھی ہوتا کہ وہ کام کرتے کرتے کرسی پر ہی سوجاتے تھے۔روزنامہ ڈان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اسماعیل خان نے اپنی صحافت کا اغاز رحیم اللہ یوسفزئی کے ساتھ کیا ہے۔ اسماعیل خان نے بتایا کہ وہ جو کچھ بھی آج ہیں اس میں رحیم اللہ یوسفزئی کا ہاتھ ہے۔انھوں نے بتایا کہ ’جس عمارت میں ہمارا دفتر تھا اس کے اوپر اپارٹمنٹ میں رحیم اللہ یوسفزئی کی رہائش گاہ تھی، وہ جب دفتر آتے اپنے ساتھ اخبارات بھی لاتے اور پھر ان کا مطالعہ کرتے، وہ بہت محنت کرتے اور دن یا رات نہیں دیکھتے بس کام کیا کرتے تھے۔‘
رحیم اللہ یوسفزئی کے ساتھ متعدد صحافیوں نے کام کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا، ایسا بھی ہوتا کہ ان کے دفتر میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی صحافی موجود ہوتے تھے۔اسماعیل خان نے بتایا کہ ’رحیم اللہ یوسفزئی محنتی اور نڈر صحافی تھے ایسا وقت بھی تھا جب افغانستان میں جنگ جاری تھی اور رحیم اللہ یوسفزئی وہاں رپورٹنگ کے لیے گئے تھے تو کچھ مقامات پر وہ بمباری سے بال بال بچے تھے۔‘’یہ وہ دور تھا جب موبائل فون نہیں ہوتے تھے ، سیٹلائٹ فون آئے تھے، رحیم اللہ یوسفزئی جب سفر میں ہوتے یا جنگ کی رپورٹنگ کرتے تو ٹیلیفون پر لکھواتے اور میں لکھتا جاتا، میرے ایک ہاتھ میں فون ہوتا اور دوسرے میں کبھی پین جس سے لکھتا جاتا یا ، ٹائپ رائٹر پر ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کرتا جاتا تھا، صبح وہ خبر پھر اخبار میں شائع ہوتی تھی۔‘
اسماعیل خان نے مزید بتایا کہ ’رحیم اللہ یوسفزئی رسک لیتے تھے، ایک مرتبہ جب اسامہ بن لادن کے انٹرویو کے لیے جا رہے تھے تو ہم نے دو راتیں راستے میں گزاری تھیں، بہت دشوار گزار راستہ تھا لیکن انھوں نے کسی خطرے کی پرواہ نہیں کی اور وہ انٹرویو کرکے آئے تھے۔‘
رحیم اللہ یوسفزئی ایک پروفیشنل صحافی تھے ان کی اپنی ایک سوچ تھی اور وہ متوازن صحافت کی داعی تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی شخصیت ایک ادارے کی حیثیت رکھتی تھی ان سے لوگ سیکھتے تھے ان کی خبریں پڑھ کر بڑے بڑے صحافی رہنمائی حاصل کرتے تھے۔اسماعیل خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک ساتھ اسلام آباد کے سفر کے دوران رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ ’اب صحافی معراج پر پہنچ گئے ہیں محنت نہیں کرتے جس سے دل خفا ہوتا ہے۔‘

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمیٰ اعوان کا کالم:مجلس ترقی اردو ادب اور منصور آفاق کے عزائم
Next Article ارشد رمضان کا کالم : ملتان کا قدیم قلعہ اور اس کے غار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.