Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مذہب کے سا تھ نام تبدیل کرنا کتنا ضروری ہے ؟ ۔۔ قمر ساجد
قمر ساجد

مذہب کے سا تھ نام تبدیل کرنا کتنا ضروری ہے ؟ ۔۔ قمر ساجد

ایڈیٹرجون 6, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qamar sajid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹی وی چینل ” پیس “ پر مشہور سکالرمولانا ذا کر نائیک اور ان کے سامنے لاکھوں لوگوں کا مجمع جو کرسیوں پر اطمینان سے براجمان ہیں ۔ شیوا سنگھ نے ابھی ابھی مولانا کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ہے اور مجمع خوشی سے جھوم رہا ہے۔اسلام قبول کرکے شیوا سنگھ پوچھتے ہیں میرا نیا اسلامی نام کیا ہے؟ ( ‘نام’ جس کے پس منظر میں پوری تہذ یب کی کہانی، زبان کا انداز بیان، الفاظ اور الفاظ کے معانی ہونگے اور جب شیوا سنگھ پیدا ہوا ہوگا اس کے والدین اور اعزا واقربا کے ارمان ہونگے اور جذبات) ۔ شیوا سنگھ نے یک جنبش زباں سب کچھ مسترد کردیا تھا۔ ” عمر “ جواباً مولانا نے کہا اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ مسلمانوں کے خلیفہ دوم کا نام تھا (کیا حضرت عمر کا نام قبول اسلا م سے پہلے کچھ اور تھا؟) میرے ذہن میں سوال ابھرتا ہے ۔کیا مذہب کی تبدیلی کے ساتھ نام کی تبدیلی لازمی ہے؟اگر ضروری ہے تو میرے بزرگوں کے نام مسلمان ہونے کے بعد تیسری چوتھی پشت تک ہند ی کیوں رہے؟ مثلاً سوندھے خان، سوہنے خاں، چاند خاں، کامن، مامن وغیرہ ۔
” دلی “ مشہور ناول ہے خوشونت سنگھ کا۔ موصوف لکھتے ہیں۔حضرت نظام الدین اولیا کے ہاں ہندو،مسلم، سکھ اور عیسائی سبھی حاضری بھرتے تھے اور حضرت کسی کو بھی مسلمان ہونے کی تلقین نہیں کرتے تھے۔ محفل سماع اور عبودیت کی باتیں ہوتی تھیں ۔ کچھ ان کا چہرہ اور کچھ باتیں سن کر اسلام کے دائر ے میں آجاتے۔ لیکن نام کی تبدیلی پھر بھی ضروری نہ تھی۔مجھے اس بات کا جواب مل گیا کہ میرے بزرگوں نے اپنے نام ” ہندی“ کیوں رہنے دیے۔ لیکن جن کے ہاتھوں یہ لوگ اسلام پرور ہوئےوہ مذہب کو انسان اور خدا کے باہمی تعلق کا ذ ریعہ سمجھتے تھے۔انسان کو ” انسان“ اور اللہ کو ” اللہ “ ماننا ہی مذہب تھا۔خدا کو احسن ذات اور اس کے فیض سے انسان کا احسن کاموں کے ذریعے انسانیت اور اس کے گردوپیش کو احسن بنانا ہی مذہب تھا۔
دوسری جانب وہ لوگ بھی تھے جو وعظ و تلقین اور طاقت سے مرعوب ہوکر بھی مسلمان ہوئے ۔طاقت اور وعظ و تلقین والے مذہب کو محض مذہب ہی نہیں تہذ یب و تمدن اور ثقافت کا مجموعہ مانتے ہیں لہٰذہ مذہب کی تبدیلی کا مطلب ہے پورے تہذیب و تمدن کی تبدیلی۔اسلام کا مطلب محض خدا کی ”واحدنیت“ پر ایمان ہی نہیں بلکہ عربی و عبرانی اور کسی حد تک فارسی ثقافت پر ایمان رکھنا بھی ہے (کم از کم عملی طور پر)۔نام کی تبدیلی بھی اسی مظہر کا حصہ ہے۔ اکثر اوقات مذہب غیراہم اور یہ ثقافتیں اور علامتیں ز یادہ اہم ہوجاتی ہیں۔ امریکہ میں رہتے ہوئے اگر ایک ہندو کو آ پ کہیں میرا نام شیوا سنگھ ہے تو وہ آپ کو گلے لگا لے گا اگر کہیں ” میں عمر ہوں“ تو شاید وہ آپ سے نفرت کرنے لگے یہ سوچے بغیر کہ ہو سکتا ہے آپ مذاہب پر یقیں ہی نہ رکھتے ہوں آپ اتھیسٹ ہوں سیکولر ہوں یا سکیپٹک۔ گویا ایک نام نے اس کے نزدیک آ پ کی ذات کا محاکمہ کرلیا۔ یہی بات اس کے متضاد ایک مسلمان کے بارے میں کہی جا سکتی ہے۔ نام محض ایک علامت ہے اس کے علاوہ زبان، رہن سہن، لباس،تاریخ،(ماضی، حال،مستقبل)، خوراک اور میل ملاقات کا انداز بھی مذہب کا جزولازم سمجھا جاتاہے۔ان مسلمانوں کے نزدیک مذہب ، مذ ہب کے بنیادی عقائد ہی نہیں بلکہ اسرائیلیات اور عرب ثقافت کا مرقعہ ہے۔ایک ہندو کے نزدیک ہندو مذہب ہندوستانی ثقافت اور تمدن کا نام ہے۔
بت پرستی کیا ہے؟ ایک ہندو کہے گا بت خدا کا علامتی مظہر ہے۔ایک مسلمان کے نزدیک یہ غیر مذہبی ہے۔لیکن کیا صرف ” بت“ ہی کسی یقین کا علامتی مظہر ہے۔یہ نام، عمارات (مسجد، مندر، کعبہ ) ، مزارات ، انداز لباس،ہاتھ ملانا نہ ملانا،کفن دفن کے طریقہ ہائے کار،شادی خانہ آبادی،اور حتیٰ کہ عبادت کی رسومات کیا ہیں ؟ کیہ جاناں میں کون؟ سے آ گے کے سوالات ہیں۔ اسلا م کیا صرف خدا کو واحد اور احسن مان کر اس جہان میں حق، انصاف اور خوبصورتی کو فروغ دینے اور ہر قسم کے بتوں (نا انصاف۔نا حق۔ظالم سے انکار) کی تنکیر کا نام ہے یا ایک پورے ثقافتی سلسلے (جو زیادہ تر عربی ہے) کا مجموعہ؟ اگر ایسا ہے تو کیا اسلامی ثقافت بالائے آسمان کسی مقدس تمدن کا عکس ہے جس کی پیروی سے ہی ہماری نجات ہو گی؟ یا ثقافتیں اور علامتیں بھی دیگر تخلیقات، ایجادات اور مادی مظاہر کی طرح انسانی کاوش ، فکر اور جستجو کا حاصل ہیں؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیں نیواں میرا مرشد اُچا۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹراخترشمار
Next Article باتیں مظہر کلیم ایم اے کی(1) کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.