Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جس کا دیکھو اس کا دامن بھیگا لگتا ہے : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
اختصاریئے

جس کا دیکھو اس کا دامن بھیگا لگتا ہے : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹراگست 12, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
military courts in pakistan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ قصے وقت کی گرد میں گم ہوگئے ،ایسا لگتا ہے کہ داخل دفتر ہونے والے ان واقعات کو قصداً بھلا دیا گیامگر ایسا نہیں ہے۔جس کی جب جب ضرورت پڑے گی اسے رسوا کرنے کے لئے دھندلے ہوچکے حروف دوبارہ تازہ دم کرکے نئی روح پھونک دی جائے گی۔ جب کوئی کردار کا غازی بننے کی کوشش کرے گا اسے ماضی کی ایک جھلک دکھا کر اوقات یاد کرادی جائے گی مگر فی الحال جو ٹریک پر چلتا ہے ، ٹھیک چلتا ہے۔
ابھی تازہ واقعات میں جھنگ سے نو منتخب آزاد رکن اسمبلی لاہور کا رخ کرنے ہی والا تھا کہ اسے اس کے پیٹرول پمپس کے غیر قانونی ہونے کی دل دھک قسم کی خبر سنا کر موٹر وے پر یو ٹرن لینے پر مجبور کردیا گیا کیونکہ اس کے پمپس اور بلڈوزر کے درمیان فاصلہ صرف ایک سڑک کا رہ گیا تھا ۔ کسی منتخب آزاد نمائندے کے دادا نے اگر کوئی قتل وغیر ہ کردیا تھا تو وہ بھی داخل دفتر ہونے والی فائلوں سے نکال رکھا ہے اور انہیں دادا کے جرم کی سزا سے کون بچا سکتا ہے؟
تین مربع سرکاری اراضی الاٹ کرانے والا لیہ کا رکن اسمبلی بھی کس باغ کی مولی ہے جو اپنی مرضیاں کرتا پھرے۔ ماضی میں ایک ڈبہ پیک جمہوری اتحاد بنانے کے لئے مقدس ادارے سے رقم ہتھیانے والی موجودہ عہد کی سینئر سیاستدان بھی اپنی مرضی کرنے کے قابل نہیں کیونکہ غیر قانونی ٹریکٹر درآمد کرانے کی فائل اور بجلی چوری کے مقدمات کو دوبارہ زندہ ہوتے دیر نہیں لگتی ۔
اگر من مرضی کریں تو پنجاب بنک کو ہمیش خان کے ذریعے لوٹ کر کھا جانے والوں کی چوہدراہٹ بھی تو دم توڑ سکتی ہے ۔دوہری شہریت سمیت پاکستان کا بوجھ اٹھانے کے جھوٹے دعویدار بھی تو شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں۔
کسی کو صادق اور امین رکھنا ہے اور کب تک رکھنا ہے یہ فیصلہ کرنے والے بے خبر نہیں اور اب تو تینوں ستون ان کے اپنے ہاتھ میں ہیں اگر ضرورت پڑی تو اپنے ہی ہاتھوں سے تراشیدہ سنگ مرمر کے بت کو ناجائز بچی کے ہاتھوں پاش پاش کرنے میں بھلا کتنی دیر لگتی ہے ، کتنی دیر لگی ہے وہ بھی تو سب نے دیکھ لیا ہے۔
کوئی بھی ماورا نہیں ،ابھی کل کی بات ہے معزز ادارے کے سابق سربراہ کے غیر قانونی بیرون ملک نوکری کرنے پر بھی انگلی اٹھا دی گئی کیونکہ وہ فرماتے ہیں ” قانون تو سب کے لئے یکساں ہے“ تابعداری ایک الگ صفت ہے جو آپ کو استثنیٰ دلاتی ہے۔
پانامہ لیکس میں شریف خاندان کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی نام تھے خبر نہیں ان کا کیا بنا؟ ایک انتہائی صاحب میزان ادارے کے حاضر سروس ایماندار شخص کا نام بھی تھا مگر راوی خاموش ہے کیونکہ راوی کی اپنی فائلوں سے بھی گرد جھاڑی جاچکی ہے۔
وقت وقت کی بات ہے کہ ہم جسے چاہیں تقریروں پر جیل بھیج دیں ، زبان بندی کا حکم صاردر فرمادیں یا نااہل کردیں اور جسے چاہیں اس کی تقریر کوسیاسی بیان کا این او سی جاری کردیں۔
جس نے جو بویا ہے وہی کاٹے گا والا محاورہ صرف سیاستدانوں تک قابل عمل کیوں ہے؟چولستان کی زمینیں الاٹ کروا کے بیچنے والے، دوہری شہریت کے ساتھ افسری کرنے والے، پاک بھارت بارڈر پر زرعی زمینیں اپنے نام کرانے والے، دولت کو باہر منتقل کرکے وہاں جائیدادیں خریدنے والے اور وطن عزیز کی حساس تنصیبات کے واقفِ حال ہونے کے بعد غیر ممالک میں چاکری کرنے والے بھی کبھی کچھ کاٹیں گے؟ اور کب کاٹیں گے؟ جو انہوں نے بویا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشمیم عارف قریشی سپرد خاک : خطے کے محکوم عوام کی توانا آواز خاموش ہو گئی
Next Article موسم کی تو مان لے آج ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.