لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز جو ابوظبی میں شیڈول تھے انہیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تو فرنچائزز کی مالی مشکلات کا معاملہ تھا اور دوسرا کورونا ویکیسن کا ایشو تھا، پاکستانی کھلاڑیوں کو تو ویکسین لگوا کر جانا تھا لیکن بہت سے ممالک کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ویکسین کا مسئلہ تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے لیے متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کی چھوٹ نہ مل سکی، وہاں کی گورنمنٹ نے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے پی سی بی کو تھوڑا انتظار کرنے کو کہا تھا جب کہ فرنچائزز یو اے ای کا آپشن استعمال کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے حوالہ سے پی سی بی اور عرب امارات کی حکومت میں سامنے آنے والی چند شرائط نے صورتحال خراب کردی ہے اور اس حوالہ سے قریب بنا بنایا پروگرام ختم ہو گیا ۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

