عید سے ایک دن پہلےکھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔
لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر بھی ہائی جمپ کرکے 60 سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگیا۔
پیاز 40 سے بڑھ کر 60 ، لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپےکلو میں فروخت ہونے لگی۔ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔
چینی 164 کے سرکاری ریٹ کے بجائے بدستور 170 سے 180 روپےکلو بک رہی ہے۔
راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائےکےگوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں پر جرمانےکیےگئے اور صدر کے علاقے میں 35 دکاندار گرفتار کرلیےگئے۔
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت 750سےبڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100روپے اور بیف میں 50 روپے اضافہ ہوگیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, اکتوبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
- فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
- انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
- لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم

