اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے، متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عرب امارات تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں عالمی مرکز کے طور پر ابھرا، دونوں ممالک کے مابین قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، امارات میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ۔امارات کے ساتھ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور سیاحت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا یقین ہے کہ مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں سے دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

