قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہوگئے۔
ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کے مطابق ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے۔
ذوالفقار بھنڈر کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔
واضح رہے عام انتخابات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے ذوالفقاربھنڈر کو 99 ہزار 635 ووٹ ملے تھے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالا میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے این اے 79 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں ہوئی، دونوں امیدواروں کے حامی ڈی پی ایس اسکول کے باہر موجود رہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
عام انتخابات میں این اے 79 سے آزاد امیدوار احسان ورک اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کی جیت کے درمیان 4 ہزار388 ووٹوں کا فرق تھا، ذوالفقار بھنڈر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

