اسلام آباد:شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے جس کے تحت آج 27 اکتوبر کیلئے مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان نے بتایا کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے برابر ہیں، مقامی چھوٹے اسٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں بھی شامل ہیں جبکہ 11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہو گئی ہے۔
آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، منسوخ ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی بہاولپور پی کے 588، پی کے 589 اورکراچی سے رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583 جبکہ کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، کراچی سے سکھر پی کے 536، پی کے 537 اور کراچی سے ملتان پی کے 330 شامل ہے۔
ادھر کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213، دمام سے کراچی پی کے 242 منسوخ ہیں۔
لاہور سے جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189، پی کے 190، دبئی پی کے 203، صلالہ پی کے 129 پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281 پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ مزید دیگر پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

