لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد گھر جاتے ہوئے پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم اور جج کی ہدایت کے بعد پولیس سمیت عدالت کی سیکیورٹی کو انہیں گھر لے جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑی جیسے ہی ہماری گلی میں داخل ہوئی، اس سے روکا گیا اور اغوا کیا گیا۔
مونس الہٰی نے کہا کہ اگر عدالتوں کی اس طرح توہین ہوسکتی ہے تو انہیں اس کا باقاعدہ اعلان کرنا چاہیے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس امجد رفیق نے کی، انہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو رہا کیا جائے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
حکومت پنجاب نے پرویز الہٰی کو خطرے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی کا خط عدالت میں پیش کر دیا۔
جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی کو پیش کریں، پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر وکیل نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پنجاب حکومت کا آج خط ملا ہے کہ پرویز الہٰی کی زندگی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ نیب نے چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے سیکیورٹی بھی مانگی ہے، جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ ہم نیب کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے لیے تیار ہیں۔
ڈی آئی جی نے عدالت میں جمع تحریری جواب میں بتایا کہ بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیاں کچا آپریشن میں مصروف ہیں، اگر کچا آپریشن سے بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیاں واپس بلاتے ہیں تو ڈاکو واپس علاقے میں آسکتے ہیں۔
وکیل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہم بغیر سیکیورٹی چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ ہو گیا تو ذمہ داری کس کی ہو گی؟
( بشکریہ : ڈان نیوز )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

