راول پنڈی : حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پنڈی ٹیسٹ میں 98 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرد یا۔ کھیل کے آخری روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو ایڈن مارکرم 59 اور وین ڈر ڈاؤسن 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
حسن علی نے 127 رنز کے مجموعے پر پہلے ڈاؤسن کو آؤٹ کیا اور پھر فاف ڈوپلیسی کو بھی 135 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ڈوپلیسی کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکرم اور ٹمبا باووما کے درمیان 106 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی اور اسی دوران مارکرم نے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ باووما نے ففٹی بنائی۔ مارکرم 108 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جبکہ باووما کو 62 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ حسن علی نے پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا جبکہ جارج لنڈے کی وکٹ حاصل کر کے حسن علی نے اپنا پانچواں شکار کیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ دوسر ی اننگز میں پاکستان نے 298 رنز اسکور کر کے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

