اسلام آباد:پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسروں میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل نعمان وحید، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں، ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات انجام دیں۔
ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے، ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے، ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔
بشکریہ دنیا نیوز
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

