Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو کیخلاف ہراسانی کا الزام ثابت، متاثرہ خاتون کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
تازہ ترین

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو کیخلاف ہراسانی کا الزام ثابت، متاثرہ خاتون کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ایڈیٹرجولائی 31, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
moonas alvi KE CO
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سندھ کے صوبائی محتسب نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مونس عبداللہ علوی کو سابق کولیگ کو ہراساں کرنے اور کام کی جگہ پر ناخوشگوار ماحول پیدا کرنے کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ محتسب جسٹس (ر) شہناز طارق نے مونس علوی کو حکم دیا ہے کہ وہ مدعیہ کو 25 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔ متاثرہ خاتون نے ’پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ، 2010‘ کے تحت شکایت دائر کی تھی۔ مونس کو ان کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔
متاثرہ خاتون نے مونس علوی اور کے الیکٹرک کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے ہراساں کرنے، دھمکانے اور ذہنی اذیت پہنچانے کے الزام عائذ کیے تھے۔
ہراسانی اور بدسلوکی کے الزامات
متاثرہ خاتون کی جانب سے درج شکایت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انھیں اکتوبر 2019 میں ایک کنسلٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں 26 دسمبر 2019 کو سی ایم سی او کے طور پر کام کرنے پر راضی کیا گیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی ملازمت کے دوران انھیں مونس علوی کی جانب سے نامناسب تبصروں اور افعال کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی درخواست میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ انھیں رات کے وقت تنہا کافی یا رات کے کھانے پر مدعو کیا گیا جہاں تکلیف دہ اور بیہودہ تبصرے بھی کیے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مونس علوی نے ایسا ماحول پیدا کیا جہاں وہ خود کو مسلسل خطرے میں محسوس کرتی تھیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر مبینہ طور پر 24/7 دستیاب رہنے کا دباؤ ڈالا گیا اور اکثر ویک اینڈز پر انھیں ون آن ون میٹنگز کے لیے ایسے وقت بلایا جاتا تھا جب کوئی اور موجود نہیں ہوتا تھا۔ محستب اعلیٰ کے تحریری فیصلے کے مطابق متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ مونس علوی ان کے سامنے اپنے پاؤں پھیلاتے، ایک ٹانگ صوفے پر رکھتے اور کبھی کبھی اپنے جرابیں، ٹائی اور جیکٹ اتار دیتے تھے، جو ان کی نظر میں’بہت غیر آرام دہ اور نامناسب‘ رویہ تھا۔
محتسب کے حکم میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ مونس علوی نے جرح کے دوران اس رویے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ نماز پڑھنے کے لیے ان کی موجودگی میں اپنی ٹائی، جرابیں اور جیکٹ اتارتے تھے۔ فیصلے میں اس رویے کو ’قابل مذمت اور ناقابل قبول‘ قرار دیا گیا، خاص طور پر خواتین ساتھیوں کی موجودگی میں۔
تحریری فیصلے کے مطابق اپنے دفاع میں مونس علوی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی ملازمت شکایت دائر کرنے سے ایک ماہ قبل ختم کر دی گئی تھی اور یہ الزامات ملازمت کے خاتمے کا بدلہ لینے اور ’غیر قانونی فوائد‘ حاصل کرنے کے لیے گھڑے گئے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک پیشہ ور اور پرسکون شخصیت کے مالک ہیں اور کے الیکٹرک میں خواتین کے لیے مساوی مواقع کا کلچر ہے، نہ کہ ’پدرسری، جنسی اور جارحانہ رویوں کی گنجائش ہے۔محتسب نے مونس علوی کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ متاثرہ خاتون نے اپنی ملازمت کے خاتمے سے قبل ستمبر 2020 میں واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے بورڈ کے ایک رکن کو علوی کے ’نامناسب رویے‘ کے بارے میں شکایات کی تھی۔محتسب کے مطابق خاتون کو ان کی ’ناقص کارکردگی کے جھوٹے بہانے سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انھوں نے آواز اٹھانے کی جرات کی تھی۔‘
حالیہ فیصلہ بہت پریشان کن ہے: مونس علوی
دوسری جانب مونس علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر کہا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ تعلقات میں دیانت اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا اور وہ کام کی جگہ کو سب کے لیے محفوظ بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ فیصلہ ان کے لیے بہت پریشان کن ہے۔ اگرچہ وہ قانونی عمل اور اسے برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن انھیں نیک نیتی کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ یہ نتائج اس صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے جس کا انھوں نے تجربہ کیا۔ مونس علوی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنے قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپیل کے اپنے حق کو استعمال کریں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#MoonisAlvi #KElectric #WorkplaceHarassment #CEORemoval #OmbudsmanPakistan #HarassmentAccountability #WomenAtWork #CorporateMisconduct #JusticeForVictims #منیس_علوی #کے_الیکٹرک #دفتر_میں_ہراسانی #سی_ای_او_برطرفی #محتسب_پاکستان #خواتین_کے_حقوق #کارپوریٹ_بدسلوکی #انصاف_کی_جیت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا تجزیہ : پی ٹی آئی میں انتشار اور چیف الیکشن کمشنر کو بڑے عہدے کا انتظار
Next Article سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.