Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاوید کاکالم : کوئٹہ دھماکہ داعش نے اختر مینگل کی جان لینے کے لیے کرایا
لکھاری

نصرت جاوید کاکالم : کوئٹہ دھماکہ داعش نے اختر مینگل کی جان لینے کے لیے کرایا

ایڈیٹرستمبر 5, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar mengal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وطن عزیز کو سیاستدانوں کا روپ دھارے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ سے نجات دلانے پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہمارا ریگولر اور سوشل میڈیا دہشت گردی کے اسباب اور اس کے مختلف دھاروں کو عوام کے روبرو لانے میں قطعاََ ناکام رہاہے۔ مذہب کے نام پر فروغ پائی انتہا پسند تنظیموں میں داعش خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارموں کو اس نے دنیا بھر کو ’’خلافت اسلامی‘‘ کے احیاء سے نیک راہ پر چلانے کے لئے متاثر کن انداز میں استعمال کیا ہے۔ اس کے پیغام نے امریکہ اور بے تحاشہ یورپی ممالک میں برسوں سے مقیم مسلمان نوجوانوں ہی کو نہیں بلکہ خواتین کو بھی اس امر پر اْکسایا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر عراق اور شام کے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر ’’خلافت اسلامی‘‘ کے قیام کے لئے ’’جہاد‘‘ میں مصروف ہوجائیں۔ ان نوجوانوں کی ’’ذہن سازی‘‘ کے عمل کو سماجی علوم کے کئی محققین کے علاوہ یورپ کے کئی تخلیقی فلم سازوں اور ڈرامہ سیریل بنانے والوں نے بھی نہایت لگن سے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے ہاں مگر اس تنظیم پر علمی اور صحافتی انداز میں توجہ دینے والوں کی تعداد ہاتھ کی انگلیوں سے بڑھ کر نہیں۔ ان کی جانب سے ہوا کام بھی چند انگریزی اخبارات کے صفحات پر کبھی کبھار نظر آتا ہے۔ شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ’’حالاتِ حاضرہ‘‘ کے بارے میں ہمیں ’’باخبر‘‘ رکھنے کے دعوے دار شاذہی اس تنظیم کو زیر بحث لاتے ہیں۔
اس تنظیم کا پاکستان میں اثر اگرچہ اتنا تگڑا ہے کہ دوسری بار امریکہ کا صدارتی انتخاب جیتنے کے فوری بعد ٹرمپ نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے ہماری ریاست کو مطلع کیا کہ اگست 2021ء میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ کے قریب خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہمارے بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب ایک مقام پر چھپا ہواہے۔ ایبی گیٹ پر جو دھماکہ ہوا اس کی وجہ سے دس کے قریب امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کا ذمہ دار شرف اللہ کو ٹھہرایا گیا جو افغانستان سے شام گیا اور وہاں سے ماسکو پہنچ کر ایک میوزک ہال میں ہولناک دہشت گردی کے ایک واقعہ کا ارتکاب بھی یقینی بنایا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی دی ٹپ پر ہمارے ریاستی ادارے متحرک ہوئے تو نشان زد دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی نے صدر ٹرمپ کا جی خوش کردیا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعداپنی پارلیمان سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کا داعش کے ایک سرگرم کارکن کی گرفتاری کے حوالے سے نام لے کر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ سے پاکستان کی ایسی تعریف کی توقع نہیں تھی۔ عمومی خیال یہ تھا کہ اپنے پہلے دور اقتدار کی طرح وہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ دوستی کو مضبوط تر بنانا چاہے گا۔ امریکہ میں مقیم عاشقان عمران جبکہ یہ امید بھی باندھے ہوئے تھے کہ اقتدار سنبھالتے ہی وہ پاکستان پر ان کے محبوب قائد کی رہائی کے لئے دبائو بڑھائے گا۔
داعش سے وابستہ ایک ہائی پروفائل شخص کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی نے 6اور7مئی کی درمیانی رات پاکستان پر ہوئے بھارتی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے مابین جنگ بند کروانے کو مائل کیا۔ ریاست پاکستان اس ضمن میں اس کے کردار کو کھلے دل سے سراہتی ہے۔ مودی سرکار مگر نہایت ڈھٹائی سے اصرار کئے چلے جارہی ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔
پہلگام واقعہ کے بعد پاک-بھارت جنگ مگر آج کا موضوع نہیں۔ آپ کی توجہ اس جانب دلانا ہے کہ داعش نام کی تنظیم پاکستان میں متحرک ہوچکی ہے۔ اس کی ہمارے خطے میں اٹھان طالبان کے ’’زیر کنٹرول‘‘ افغانستان میں ہوئی۔ اس پر قابو پانے کے بجائے طالبان نے اپنی جان اور حکومت بچانے کے لئے انہیں نہایت مکاری سے پاکستان کی سرحد کے قریب علاقوں میں متحرک ہونے دیا۔ خیبرپختونخواہ میں وہ اپنے ’’برے دنوں‘‘ کے میزبان اور ساتھی پاکستانی طالبان کی مچائی دہشت گردی کو نظرانداز کئے رکھتی ہے۔ بلوچستان نظر بظاہر داعش کے حوالے کردیا گیا ہے۔بدھ کے روز داعش کے دنیا بھر میں حقیقی ترجمان تسلیم ہوئے ایک جریدے میں منگل کی شام کوئٹہ میں سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقعہ پر ہوئے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔ ذ مہ داری قبول کرتے ہوئے اس دہشت گرد کا (غالباََ فرضی) نام اور تصویر بھی شائع کردی گئی۔ جس جلسے کا ذکر ہورہاہے اس کا اہتمام اختر مینگل کی بلوچستان نیشنل پارٹی نے کیا تھا۔ اس اجلاس سے خطاب کے لئے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی بھی خصوصی طورپر مدعو کئے گئے تھے۔ اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کی سیاست سے پاکستانیوں کی ایک مؤثر تعداد اتفاق نہیں کرتی۔ اس کے باوجود یہ حقیقت بھی جھٹلائی نہیں جاسکتی کہ اختر مینگل بلوچستان کی ایک توانا آواز ہے۔
محمود خان اچکزئی 1990ء سے قومی اسمبلی کے کئی بار رکن منتخب ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں۔ پارلیمانی سیاست کے ساتھ ان کی ثابت قدم وابستگی نے تحریک انصاف کے بانی کو یہ سوچنے کو مائل کیا کہ اگر عمر ایوب خان عدالت سے کوئی ریلیف نہ لے پائے تو انہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا جائے گا۔ حالانکہ نواز شریف کی تیسری حکومت کے دوران تحریک انصاف کے بانی اچکزئی صاحب کی نواز دوستی سے نہایت ناخوش تھے۔
منگل کی رات سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقعہ پر ہوئے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ سے باہر داعش نے جو خودکش دھماکہ کیا ہے اس کا واضح مقصد بلوچستان کو ایک توانا آواز(اخترمینگل) اور پاکستان کے ممکنہ قائد حزب اختلاف( اچکزئی) کی جان لینا تھا۔ خدانخواستہ داعش ان دونوں کو قتل کرنے میں کامیاب ہوجاتی تو بلوچستان میں ویسے ہی فسادات پھوٹ سکتے تھے جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ میں دیکھنا پڑے تھے۔ مجھے داعش کے قیام کی تاریخ اور اسباب کا تھوڑا علم ہے۔ سکیورٹی کے امورسے عملاََ نابلد ہوں۔ اپنی لاعلمی کا اعتراف کرتے ہوئے بھی یہ سوچنے کو مجبور ہوں کہ اختر مینگل اور اچکزئی کی خود کش بمبار کے ذریعے جان لے کر بلوچستان میں ابتری کی آگ بھڑکاتے ہوئے داعش درحقیقت پاکستان کے ساتھ اپنے ایک صف اوّل کے رہ نما کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی کا ’’حساب برابر‘‘ کرنا چاہتی تھی۔ یہ سوچ اگر غلط بھی ہے تو اس حقیقت کو کم از کم جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ داعش پاکستان میں متحرک ہوچکی ہے۔ ہمیں اس پر کڑی نگاہ رکھنا ہوگی۔
( بشکریہ : نوائے وقت )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگلو کارہ قرۃ العین بلوچ کو دیوسائی میں ریچھ نے زخمی کر دیا
Next Article راولپنڈی: علیمہ خان کو پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی 2 خواتین نے انڈا مار دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نومبر 6, 2026

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی

نومبر 6, 2026

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.