Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔کورونا کے موسم میں کامل لاک ڈاؤن کا سوال
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔کورونا کے موسم میں کامل لاک ڈاؤن کا سوال

ایڈیٹرمارچ 24, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر اعظم صاحب نے اتوار کے روز قوم سے خطاب کیا۔ میں اسے براہِ راست سن نہیں پایا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو کلپس دیکھی ہیں۔پیر کی صبح اُٹھ کر اخبار میں اس خطاب کا تفصیلی متن پڑھا۔میری دانست میں عمران خان صاحب نے اپنے خطاب کے ذریعے بنیادی طورپر ان وجوہات کو بیان کرنے کی کوشش کی جو انہیں ملک بھرمیں جارحانہ لاک ڈاؤن کا حکم صادر کرنے سے روک رہی ہیں۔
وزیر اعظم کی بتائی وجوہات کی حمایت ومخالفت میں کئی دلائل پیش کئے جاسکتے ہیں۔میں ان سے اجتناب کو مجبور محسوس کرتا ہوں۔ان کے اندازِ سیاست وحکمرانی کے بارے میں میرے ہزاروں تحفظات ہیں۔ان کے اظہار میں کوتاہی شاذہی سرزد ہوئی۔وباء مگر ایک بہت ہی پیچیدہ موضوع ہے۔ اس کے ممکنہ پھیلاؤ کا حقیقی اثر جاننے کے لئے ایک خاص نوعیت کی تربیت ومہارت درکار ہے۔میں ان دونوں سے محروم ہوں۔
محض ایک صحافی کے تجربے کی بنیاد پر فروری 2020کے آخری ہفتے کے آغاز میں اس خدشے کا اظہار شروع کردیا تھا کہ ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کی خبرآنے کے بعد ہمیں شدید چوکسی کی ضرورت ہے۔ یہ استدعا کرتے ہوئے میرے ذہن میں پاکستان اور ایران کے مابین روزانہ کی بنیاد پر ہوئی انسانوں کی آمدورفت تھی۔اس ضمن میں اہم ترین زائرین کے قافلے تھے جو بلوچستان سے ایران میں داخل ہونے کے بعد عراق اور شام تک جانے کے بعد اسی راستے سے وطن لوٹتے ہیں۔یہ حقیقت اب عیاں ہورہی ہے کہ مذکورہ آمدورفت پر بروقت نگاہ رکھی نہ جاسکی۔ کورونا بنیادی طورپر اسی کی وجہ ہی سے پاکستان میں وارد ہوا۔بعدازاں دیگر ممالک سے آئے پاکستانی بھی اس کے Carrierشمار ہوئے۔
ایک صحافی کے مقابلے میں وزیر اعظم کو بے پناہ ذرائع سے ٹھوس اعدادوشمار میسر ہوا کرتے ہیں۔عمران خان صاحب اپنے دفتر میں بہت متحرک نظر آتے ہیں۔انہیں ہمارے ہاں اہم سمجھےOne Pageکے حوالے سے بھی نظر بظاہر کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ماہرین کی بریفنگ کو غور سے سننے کے بعد کامل لاک ڈاؤن کے ضمن میں حتمی رائے بنانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کامل لاک ڈاؤن سے اجتناب کو ترجیح دی۔ امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک سے جو خبریں آرہی ہیں ان کی سنگینی کو نظر میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم کا فیصلہ غیر مناسب دِکھتا ہے۔محض میڈیا کے ذریعے میسر اطلاعات کی بنیاد پرمبنی تناظرکو ذہن میں رکھیں تو عمران خان صاحب کی اپنائی ترجیح Daringمگر Riskyبھی نظر آتی ہے۔قیادت سے مگر فیصلوں کی توقع رکھی جاتی ہے۔عمران خان صاحب نے حساس تناظر میں ایک بڑا فیصلہ لیا اور ٹی وی سکرین پر نمودار ہوکر اسے جرأت سے Ownبھی کرلیا۔ان کے انداز سیاست اور حکمرانی کے بارے میں تمام تر تحفظات کے باوجود میں ربّ کریم سے فریاد کناں ہوں کہ بالآخر وہ درست قرار پائیں۔
پیر کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل ورونا کے حوالے سے اعدادوشمار دیکھے تو ملک بھر میں اس مرض کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا نظر آیا۔اتوار کی صبح یہ تعداد 645بتائی گئی تھی۔ پیر کی صبح مزید 154افراد اس کی زد میں آچکے تھے۔کل تعداد 799ہوگئی۔گماں ہوتا ہے کہ آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں اب ٹیسٹنگ زیادہ مستعد ہے۔اتوار کی صبح تک اس صوبے میں 152لوگ ورونا میں مبتلا بتائے گئے تھے۔پیر کی صبح یہ تعداد 225ہوگئی۔ایک دن میں 73کا اضافہ نمودار ہوا۔
وزیر اعظم کے خطاب سے میرا اصل گلہ یہ ہے کہ انہوں نے کورونا کو ہمارے ہاں عام تصور ہوتے ’’نزلہ زکام‘‘ جیسا بتایا۔نہایت احترام سے انہیں یاد دلانا ہوگا کہ ’’نزلہ زکام‘‘ سے بہت ملتا کورونا مسلسل کھانسی،شدید بخار اور سانس لینے میں دِقت کی وجہ سے جداگانہ شناخت ا ختیار کرلیتا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے اس کا ذکر ضروری تھا۔
منگل کے روز وزیر اعظم کا قوم سے ایک اور خطاب بھی متوقع ہے۔اس خطاب سے ’’معاشی ریلیف‘‘ کی امید باندھی جارہی ہے۔ ہمارے عوام کی اکثریت کو گماں ہے کہ حکومت اس خطاب کے ذریعے تیل کی قیمت میں گرانقدر کمی کا اعلان بھی کرے گی۔میں ہرگز ایک معاشی ماہرنہیں ہوں۔یہ حقیقت اگرچہ نظرانداز نہیں کرسکتا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بے تحاشہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس میں اضافے کا آئندہ مہینوں میں بھی کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔
سرسری نگاہ ڈالیں تو پٹرول کی قیمت میں کمی کی اُمید ہر صورت مناسب نظر آتی ہے۔علم معاشیات کی مبادیات سے قطعاََ نابلد ہوتے ہوئے بھی لیکن میں اس خواہش کا اظہار کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ذریعے لوگوں کی دادوتحسین وصولنے سے گریز کیا جائے۔تیل کی قیمت میں حکومت کو عالمی منڈی پہ حاوی رحجان کی وجہ سے پانچ سے آٹھ ارب روپے کی جو بچت میسر ہوئی ہے اسے بجلی اورگیس کے نرخوں میں مزید اضافے کے تدارک کے لئے استعمال کیا جائے۔ اس بچت کے باعث حکومت مارچ اور اپریل میں کم آمدنی والے افراد کو بجلی اورگیس کے بل بھیجنے سے بھی گریز کرسکتی ہے۔کم آمدنی والے گھرانوں کو ایسے فیصلوں کے سبب ماہانہ پانچ سے سات ہزار روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔یہ بچت دیہاڑی داروں اور خوانچہ فروشوں کو وباء کے موسم میں ٹھوس سہارا فراہم کرے گی۔ہمارے خوش حال اور نسبتاََ متمول طبقات والے افراد خلق خدا کی عمومی ریلیف کے عمل میں حصہ لیتے بھی نظر آئیں گے۔
کورونا کے موسم میں کامل لاک ڈاؤن ضروری ہے یا نہیں؟ اس سوال پر توجہ مرکوز رکھنے کے علاوہ ہمیں اس حقیقت کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ گلگت وبلتستان کا ایک خوبروجواں سال ڈاکٹر کورونا کی زد میں آئے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی جان سے گیا۔ وہ یقینا ہمارا ہیرو ہے۔انتہائی عزت واحترام کا مستحق۔اس کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہوئے ضروری ہے کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ڈاکٹر کو میسر سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔
پاکستانیوں کے ذہن بہت زرخیز ہیں۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور وزیر آباد پر مشتمل صنعتی بیلٹ میں Reverse Engineeringکے ہزاروں ماہرین موجود ہیں۔چین جیسے دوستوں کی مدد سے ڈاکٹروں کو تحفظ پہنچانے والا ’’محافظ لباس‘‘ تیار کرنے کی مہارت چند ہی دنوں میں حاصل کی جاسکتی ہے۔حکومت اگر ایسے لباس کی تیاری کے لئے Zero Taxکا اعلان کرے۔ اس کے لئے لازمی شمار ہوتے اجزاء کی درآمد کو بغیر ڈیوٹی یقینی بنائے تو ہماری کئی فیکٹریوں میں دھندا جاری رہے گا۔روزگار کے نئے امکانات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔طویل المدتی بنیادوں پر سیالکوٹ میں سرجیکل آلات تیار کرنے والوں کے لئے Ventilatorکو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کی راہیں بھی دریافت کی جاسکتی ہے۔
سندھ حکومت نے اپنے ہاں کرفیو جیسا لاک ڈاؤن لاگو کیا ہے۔اسے عموماََ سرا ہا جارہا ہے۔سندھ حکومت کو مگروفاقی حکومت کے بھرپور تعاون سے اس امر کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستان بھر میں کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں بیچنے والوں کو Supply Chainکے ضمن میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خدانخواستہ اس حوالے سے چند بنیادی اشیاء مارکیٹ سے غائب نظر آئیں تو فقط سندھ حکومت کو اس کا ذمہ د ار ٹھہرایا جائے گا۔ کورونا کے مقابلے کے لئے اپنائی اس کی حکمت عملی Backfire کرجائے گی۔
وباء کے موسم ہر حوالے سے نحوست پھیلاتے ہیں۔اس کا مقابلہ کرنے کی ضد مگر آفتوں کی زد میں آئی قوم کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی تواناتر بناتی ہے۔لازمی ہے کہ ہم اس پہلو پر بھی نگاہ رکھیں۔ 23مارچ کی صبح یہ کالم لکھتے ہوئے میں نے اپنی قوم کی اجتماعی Resilienceاور قوت ارادی پر کامل بھروسہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔مجھے قوی اُمید ہے کہ اس ضمن میں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیس بک‘ واٹس ایپ اور افواہوں کے سیلاب میں …(2)۔۔خالد مسعودخان
Next Article کرکٹ کے بڑوں کی اہم بیٹھک، کرکٹر کا پب بیکری شاپ میں تبدیل،چکن شاپ ڈاکٹرزکےنام : عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.