Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان سپر لیگ پاکستان میں: سٹیڈیم شائقین سے خالی کیوں؟ ۔۔عبدالرشید شکور کا تجزیہ
تجزیے

پاکستان سپر لیگ پاکستان میں: سٹیڈیم شائقین سے خالی کیوں؟ ۔۔عبدالرشید شکور کا تجزیہ

ایڈیٹرفروری 23, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
psl final security high alert
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان سپر لیگ جب پاکستان میں نہیں ہورہی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات کے خالی میدان دیکھ کر پریشان ہوتا رہتا تھا اور انھیں اس وقت کا انتظار تھا کہ یہ لیگ جتنا جلد ہو سکے پاکستان چلی آئے تاکہ یہاں کے میدان شائقین سے کھچا کھچ بھر سکیں۔
پچھلی تین پی ایس ایل کے فائنل جب پاکستان میں ہوئے تو شائقین کی غیرمعمولی تعداد دیکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوصلے بلند ہو گئے تھے۔
پی سی بی نے یہ توقع کر لی تھی کہ جب یہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان آ جائے گی تو یہاں کے میدانوں میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوگی لیکن پی ایس ایل فائیو کے پہلے پانچ میچز کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ توقعات پوری نہیں ہو سکی ہیں۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پی ایس ایل کے میچوں کے شیڈول پر اپنے تحفظات ظاہر کر چکے ہیں لیکن کراچی کے شائقین بھی اس سے خوش دکھائی نہیں دیے ہیں۔
ایک عام رائے یہ ہے کہ جب افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ رات گئے مکمل ہوا تو پھر اگلے ہی دن یعنی جمعے کو ڈے میچ کرانے کی منطق کیا تھی؟ یہ میچ رات کو کھلایا جاسکتا تھا اور لاہور کا میچ دن میں ہو سکتا تھا۔
یہی نہیں بلکہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کے میچز دن میں کرائے گئے ہیں۔ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کے روز ڈے میچوں میں نیشنل سٹیڈیم مکمل طور پر شائقین سے نہیں بھر سکا تھا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور بھی جمعہ اور ہفتے کو نائٹ میچوں کے باوجود فل ہاؤس نہیں ہو سکا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد کا بڑی تعداد میں تماشائیوں کے نہ آنے کے بارے میں کہنا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں لوگوں کی پہلی ترجیح ملازمت ہوتی ہے۔
’افتتاحی تقریب میں لوگ موجود تھے لیکن پہلے میچ کی دوسری اننگز میں اتنے زیادہ لوگ نہیں تھے کیونکہ انھیں صبح کام پر بھی جانا تھا۔‘
انھوں نے کہا ’آسٹریلیا میں دن کے میچز ہفتے اور اتوار کو رکھے جاتے ہیں، عام دنوں میں میچز شام کو شروع ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل کا دورانیہ مزید چند روز بڑھا کر ڈے میچوں کو نائٹ میچوں میں تبدیل کیا جا سکتا تھا۔‘
پی ایس ایل کے شیڈول کے بارے میں سب سے بڑا اعتراض یہ سامنے آیا ہے کہ اسے جمعرات کے روز شروع کیا گیا جو متحدہ عرب امارات میں تو ویک اینڈ ہے لیکن پاکستان میں ورکنگ ڈے ہوتا ہے۔
پی ایس ایل کے میچوں کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ انتظامات سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز کے موقع پر کیے گئے انتظامات سے کہیں زیادہ سخت ہیں۔
عام شائقین کے لیے سٹیڈیم تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔ اگرچہ شٹل سروس چلائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کو اچھا خاصا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔
انھیں مختلف جگہوں پر جامہ تلاشی، شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھانے کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ شائقین کے کم تعداد میں آنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے۔
شائقین کھانے پینے کی اشیا گراؤنڈ میں نہیں لاسکتے لیکن ستم ظریفی یہ کہ گراؤنڈ میں کھانے پینے کی اشیا کی منہ مانگی قیمت وصول کی جارہی ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کے اطراف کے مکین میچوں کے درمیان قید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ جس وقت میچ ہورہا ہو تو پورا علاقہ کرفیو کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے۔ دکانیں بند رکھی جاتی ہیں۔ کارساز سے سٹیڈیم آنے والی سڑک کے اطراف تمام گلیوں کو پانی کے ٹینکرز اور کنٹینرز سے بند کردیا گیا ہے۔ اس سڑک پر عام لوگوں کا داخلہ بند ہے۔اسی طرح اسٹیڈیم کے گرد دوسری سڑکیں بھی میچ کے وقت عام ٹریفک کے لیے بند کردی جاتی ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپر لیگ پی ایس ایل 5
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتیوں کے حوالے کیوں کی گئی ؟شائقین کا احتجاج
Next Article پھر وہی پرانی غلطیاں ۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیمی فائنل کے لئے کوئٹہ کو کتنے رنز سے فتح درکار؟حتمی اسکور کے حوالے سےعمران عثمانی کاتجزیہ

مارچ 15, 2020

پی ایس ایل5 : کونسی ٹیمیں فائنل 4 میں جائیں گی؟ عمران عثمانی کا دلچسپ تجزیہ

مارچ 9, 2020

لاہور قلندرز قلندز سے گونج اٹھا : کراچی کنگز کو شکست کے ونگز ۔۔ عمران عثمانی

مارچ 8, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.