اسلام آباد:ڈان ٹی وی نے وزیراعظم عمران خان کی نماز عید کے حوالے سے خبر ٹیلی کاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کا نام لے کردربار حضرت میاں میر کی تصویر دکھا دی۔یہ تصویر اس بحث کے بعد دکھائی گئی جس میں یہ سوال کیاجارہاتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نماز عید کہاں ادا کی ہے ؟ ۔ڈان ٹی وی نے خبروں کے دوران بتایا کہ عمران خان نے نماز عید وزیراعظم ہاؤس میں ادا کی اور ساتھ میں وہ تصویر دکھادی جو انتخابات سے پہلے کی ہے۔ تصویر میں عمران خان اور علیم خان دربار حضرت میاں میر میں نوافل ادا کررہے ہیں۔واضح ہو کہ عمران خان کی نماز عیدالاضحی کے حوالے سے گزشتہ روز سے بحث جاری ہے۔ اس بارے میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک ٹوئٹ کیاتھا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ دکھایا جائے کہ نئے حکمران نے نماز عید کب اورکہاں ادا کی۔اس پر سوشل میڈیا میں خواجہ سعد رفیق کوتندوتیز جوابات دیئے گئے۔تاہم دربار حضرت میاں میر کی تصویر سامنے آنے سے یہ بحث ایک نیا رخ اختیار کرگئی ہے ۔
اتوار, ستمبر 20, 2026
تازہ خبریں:
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
- ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

