Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’عمران خان پاکستان کے ٹرمپ‘، امریکی کامیڈین کے شو پر تنازع
اہم خبریں

’عمران خان پاکستان کے ٹرمپ‘، امریکی کامیڈین کے شو پر تنازع

ایڈیٹراگست 16, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and trump
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : امریکی کامیڈین ٹریور نوح کے ٹی وی شو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ کہنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ٹریور نوح نے اپنے ٹی وی شو کے آغاز میں پاکستان میں عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بارے میں دکھایا اور ناظرین سے پوچھا کہ اگر وہ عمران خان کے بارے میں چند پرانی خبروں کے کلپ چلائیں تو انہیں دیکھ کر انہیں کس کی یاد آئے گی۔پھر ٹریور نے مختلف کلپس چلائے جن میں عمران خان کے بارے میں رپورٹرز بتاتے ہیں کہ عمران خان دولت مند ہیں اور امیر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انھوں نے آکسفرڈ میں تعلیم حاصل کی۔اس کے ساتھ ان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ خوش شکل اور پلے بوائے کی طرح زندگی گزارتے رہے ہیں جس کے ساتھ انہوں نے ایک کلپ چلایا جس میں میزبان عمران خان سے ان کے بیڈ روم کے بارے میں پوچھتا ہے کہ آخر ایسا کیا ہے کہ خواتین ان کی خوابگاہ میں آنا چاہتی ہیں۔ جس کے بعد عمران خان کے پرتعیش بیڈ روم کو دکھایا جاتا ہے جس کے سائیڈ ٹیبل کے ساتھ ایک بیٹ پڑا ہوتا ہے۔اس پر میزبان مذاق میں کہتا ہے کہ اب مجھے یہ بتائیں کہ کیا یہ پاکستانی ٹرمپ ٹاور نہیں ہے؟اس کے بعد ٹریور نوح نے کہا کہ اگر عمران خان کے بارے میں میڈیا کوریج کو دیکھیں تو آپ کو ٹرمپ اور عمران میں زیادہ مطابقت دکھائی دے گی۔اس میں پہلے کلپ میں رپورٹر بتاتے ہیں کہ عمران خان کا حکمرانی کا تجربہ بالکل صفر ہے لیکن انھوں نے ایک نئے پاکستان کا وعدہ کیا ہے اور ایک دوسرے کلپ میں ایک اور مغربی تجزیہ کار ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ ایک ہی تقریر میں دو متضاد باتیں کرنے پر قادر ہیں۔میزبان ایک تقریر میں اپنی ہی کہی ہوئی بات کی نفی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور عمران خان میں مطابقت کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ماضی میں بھی دونوں میں پائی جانے والی مشترک خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جب صدر ٹرمپ پیزا کے اشتہار میں دکھائی دے رہے تو اس وقت عمران خان پیپسی کولا کا اشتہار کر رہے تھے۔ٹریور نوح نے کہا کہ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں تو عمران کے کھاتے میں بھی تین شادیاں ہیں۔میزبان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے ٹرمپ پر بھی جنسی ہراسگی کے الزامات لگے اور وہ منتخب ہوئے اور اسی طرح عمران خان کے ساتھ بھی ہوا۔اس پر صدارتی انتخاب کی مہم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جس میں تشدد اور ٹرولنگ کے واقعات بہت بڑھ گئے تھے جس کے ساتھ ہی عمران خان کے بارے میں ایک رپورٹ دکھائی جاتی ہے جس میں سی این این کی نامہ نگار بتا رہی ہیں کہ عمران خان کے حمایتیوں میں غالب اکثریت نوجوانوں کی ہے لیکن یہ بدتمیزی اور ٹرولنگ کے لیے مشہور ہیں۔اس کے بعد میزبان صدر ٹرمپ کے انتخابی مہم میں اپنے ذاتی طیارے کو استعمال کرنے اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔اس کے ساتھ ٹریور نوح کہتے ہیں کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ’عمران خان براؤن ٹرمپ ہیں‘ بلکہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عمران خان دنیا کے ان کئی رہنماؤں میں شامل ہیں جنھوں نے امریکہ میں جاری اس کامیاب شو سے سبق لیا ہے جس شو کو ٹریور نے ’ٹرمپ کی صدارت’ کا نام دیا۔اس پر انھوں نے صدر ٹرمپ اور عمران خان کا باری باری ایک کلپ دیکھایا جس میں پہلے صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ لوگ مجھے پیار کرتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ میں بہت کامیاب ہوں۔۔ ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے۔۔۔‘اس کے بعد عمران خان کا کلپ چلایا جاتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ’میرے جیسا شخص جس کے پاس زندگی کی آسائشیں ہیں جس کے پاس سب کچھ ہے اور جسے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔۔۔ اور مجھے ان لوگوں سے بہت سارا پیار ملتا ہے۔‘اس کے بعد دونوں کا ایک ایک اور کلپ چلایا جاتا ہے جس میں دونوں ملتی جلتی بات کرتے ہیں کہ وہ کرپٹ سیاست دان متحد ہو کر ان کو اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میزبان ٹریور نوح نے آخر میں کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان بالکل صدر ٹرمپ بن جائیں گے لیکن ٹرمپ کے امریکہ سے بھاگ کر اگر کوئی پاکستان جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو اسے کسی دوسرے ملک کا انتخاب کرنا چاہیے۔امریکی کامیڈین ٹریور نوح کے اس شو پر پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بحث شروع ہو گئی ہے جس میں سینیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ’ٹریور نے عمران خان کی تضحیک کی لیکن اصل میں انھوں نے اپنے مقبول کامیڈی شو کے ذریعے پاکستان کے نئے وزیراعظم کی دنیا بھر میں تشہیر کی۔‘صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ ’جب دوسرے ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان کسی مشابہت کے بارے میں بحث کر رہے ہیں تو نوح نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔‘پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شو کو مزے کا سچ کہتے ہوئے ساتھ میں کہا کہ ’یہ قابل ذکر حد تک تشویش کی بات ہے کہ نوح شو میں پاکستان کے نئے ٹرمپ کے بارے میں خوفناک پہلو کے بارے میں بتانا بھول گئے کہ وہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کا دفاع کرتے ہیں۔‘جہاں سوشل میڈیا پر لوگوں نے نوح کو خبردار کیا کہ تحریک انصاف کے مداح اب ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے تو وہاں نوح کی مذمت کرنے والوں کی کمی بھی نہیں تھی۔جس میں قصر تتلہ نامی صارف نے کہا کہ ’یہ اچھا نہی ںہیں ہے۔ میں مداح ہوں لیکن آپ کی کمنٹری حقائق پر مبنی نہیں۔ پہلے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ عمران خان براؤن نہیں اور نہ ہی ٹرمپ جیسے نہیں ہیں۔ وہ امیر پلے بوائے نہیں بلکہ وہ ایماندار اور انسانوں کے ہمدار تصور کیے جاتے ہیں اور انھوں نے اپنی جیت سے پہلے 22 برس تک جدو جہد کی۔‘ ایک اور صارف احمد رضا نے طنز میں لکھا کہ ’ٹریور نوح نے ابھی ابھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے ملنے والے پیار بھرے پیغامات کے بعد عمران خان کے بارے میں اپنی رائے کو مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے عمران خان کے شائستہ اور دور اندیش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کا لفافہ واپس کرنے کا عزم کیا۔‘یاد رہے کہ ٹریور نوح اس سے قبل فرانس اور وینزویلا کے بارے میں بھی ایسا ہی طنزیہ شو کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشالا صدیاں تیکر وسّے، دم دم جیوے پاکستان : وجدان / ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article جگن ناتھ آزاد اور حفیظ جالندھری کے قومی ترانے (1) : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.