Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کے سامنے بند سڑک کھولنے کا حکم
اہم خبریں

آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کے سامنے بند سڑک کھولنے کا حکم

ایڈیٹرجون 22, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad high court_
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعقلہ حکام کو فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے عرصہ دراز سے بند سڑک کو ایک ہفتے میں دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ فوج پر بھی اسی طرح قانون کی پاسداری ضروری ہے جس طرح عام شہریوں پر ہے۔خیابان سہروردی اسلام آباد کی سب سے پرانی شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ اس شاہراہ پر آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ بھی قائم ہے۔پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں سنہ 2005 میں اس شاہراہ کے دو کلو میٹر کے حصے کو بند کردیا گیا تھا جہاں آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ متعقلہ حکام اس حصے سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہیں۔جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے جمعے کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق نوٹس کی سماعت کی۔بی بی سی کے مطابق وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس عدالت میں پیش ہوئے۔بینچ کے سربراہ نے کہا کہ عدالت نے تو سیکریٹری دفاع کو طلب کیا تھا وہ کیوں پیش نہیں ہوئے۔وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس کا کہنا تھا کہ چند اہم سرکاری مصروفیات کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ شاید سیکریٹری دفاع عدالت میں پیش ہونے میں اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔ عدالت نے وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری سے سڑک بند کرنے کی وجہ پوچھی تو اُنھوں نے جواب دیا کہ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے یعنی سی ڈی اے کی مشاورت سے اس شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔عدالت نے جب اس حوالے سے کوئی دستاویز پیش کرنے کو کہا تو جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس نے کہا کہ مشاورت زبانی ہوئی تھی جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ان کے پاس سڑک بند کرنے کا کوئی اجازت نامہ نہیں ہے ۔ بینچ کے سربراہ نے محمد یونس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ملک سے شدت پسندی کا خاتمہ کر دیا گیا اور اگر ایسا ہے تو پھر اس سڑک کو کھولا کیوں نہیں جاتا ہے؟عدالت کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دی گئی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا بھی عدالت کی ذمہ داری ہے۔بینچ کے سربراہ نے وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری سے کہا کہ وہ اپنی حدود میں بے شک سیسہ پلائی دیوار تعمیر کر لیں اس پر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن شاہراہ کو اب سکیورٹی کے نام پر مذید بند نہیں رہنے دیا جائے گا۔ عدالت نے سی ڈی اے حکام کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر خیابان سہروردی کو خالی کروائیں اور ایسا نہ ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔عدالت نے اس نوٹس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرکار اس گستاخ نوجوان کو معاف کردیں‌۔۔ رزاق شاہد
Next Article دس سیکنڈ کی بات: تلاش گمشدہ/ علی سخن ور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.