اسلا آباد : وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت سے اختلافات کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘وزیرداخلہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے اور نہ ہی اجلاس کے دوران کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی’۔ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ وفاقی وزیرکے حوالے سے ‘غیرمنطقی قیاس آرائیوں اور غیرحقیقی بیانات’ سے گریز کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘میڈیا کے ایک حلقے نے اس حوالے سے بے بنیاد خبریں چلائیں’۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایک روز بعد حکمراں جماعت کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرداخلہ چودھری نثار موجود نہیں تھے تاہم وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وضاحت کردی تھی۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‘چودھری نثارذاتی مصروفیات کے باعث جماعت کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے اس لیے اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں’۔ مزید کہا گیا ہے کہ چودھری نثار اگلے چند روز میں میڈیا کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیرداخلہ نے اجلاس میں وزیراعظم کو خود اور ان کے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کرنے پر زور دیا تھا اور پارٹی کو خبردار کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد احتیاط برتنا چاہیے۔ تاہم چودھری نثار نے میڈیا میں ان کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو رد کردیا تھا۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

