راولپنڈی: دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جنہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردی، بے گناہ شہریوں کے قتل، مساجد پر حملے، مواصلاتی انفرااسٹرکچر پر حملے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے چاروں افراد کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ سزائے موت پانے والے چاروں دہشت گردوں نے ٹرائل کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدہ جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد، عزیز خان ولد اشبیر شامل ہیں۔
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

