ملتان : ملتان کے نشتر ہسپتال میں 12 ڈاکٹرز، چھ پیرا میڈیک اور دیگر طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کچھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان افراد میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ انھیں طیب اردوغان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کے لیے اجلاس میں فیصلے کیے جائیں گے، جیسے ہسپتال کو کیسے وائرس سے پاک کرنا ہے۔’وہ تمام لوگ اور سٹاف جو ان ڈاکٹروں کے رابطے میں آئے انھیں آئسولیشن اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔‘صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مسعود ہراج نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ روز قبل وارڈ نمبر11 میں ہاؤس جاب ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 11 میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر 60 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔اس سے قبل اب تک پاکستان میں طبی عملے سے تعلق رکھنے والے عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 83 ڈاکٹرز اور بقیہ پیرا میڈیک عملہ ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5175 ہے جبکہ 2464 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 88 ہے جبکہ 1045 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان میں سے 30 کا تعلق سندھ، 31 کا خیبر پختونخوا، 21 کا پنجاب، تین کا گلگت بلتستان اور دو کا بلوچستان سے ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہےاسلام آباد، صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 14 اپریل تک مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔
( بشکریہ :بی بی سی اردو )
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
تازہ خبریں:
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
- عمران خان اور جماعت اسلامی کا رومانس محبت کی باتیں اور چند گلے شکوے : ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ

