جوہانسبرگ:جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 107 رنز کے بھاری مارجن سے ہارگئی۔197 رنز کے تعاقب میں پروٹیز بلے باز 15 ویں اوور میں 89 پر ڈھیر ہوگئے. آشٹن اگر ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹ لیکر مرد میدان قرار پائے.جوہانسبرگ میں جمعہ کی شام کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے.سٹیون سمتھ45 رنز کیسا تھ نمایاں رہے.تبریز شمسی اور ڈیل اسٹین نے 2،وکٹیں لیں.کپتان ایرون فنچ 42 کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکور ر تھے.ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے 7 وکٹیں 44 پر ہی کھو کر ہتھیار پھینک دیئے اسی سکور پر انہوں نے ڈوپلیسی، فلکوایو اور سٹین کو آوٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی.وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے آسٹریلیا کے بریٹ لی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل ٹی 20 کی یہ 12 ویں ہیٹ ٹرک تھی.پروٹیز 14 اوور ز 3 گیندوں پر 89 پر آوٹ ہوگئے.یہ انکا اس فارمیٹ میں کم اسکور بھی تھا جبکہ اسے 107 کے بھاری مارجن کی ریکارڈ شکست بھی ہوئی.واضح رہے کہ ٹی 20 انٹر نیشنل میں یہ جنوبی افریقہ کا کم ترین اسکور اور رنز کے اعتبار سے اب تک کی ریکارڈ بڑی شکست بھی ہے.
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

