لاہور : پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپر سٹار انجمن نے دوسری شادی کر لی۔ اداکارہ کے سابق شوہر مبین کو سال 2013 میں قتل کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجمن نے لاہور میں مقیم اداکار لکی علی سے دوسری شادی کر لی ہے۔ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔سال 2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں اور اب اپنے شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
( بشکریہ : دنیا نیوز )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

