کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گی۔ پی ایس ایل فائنل ٹاکرے کے لیے شائقین پُرجوش اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔پشاور زلمی مسلسل تیسری بار فائنل کھیلے گی جب کہ کوئٹہ بھی تیسری بار فائنل میں ایکشن میں دکھائی دے گی تاہم پشاور زلمی ایک مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل ٹرافی اٹھانے سے اب تک محروم رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل مقابلے کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور اس جوش میں مزید اضافے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل رات 8 بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد نیشنل سٹیڈیم پہنچ چکی ہے ۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

