اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کے بعد 129 روپے کلو ہوگئی جب کہ گھریلو سلنڈر 95 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522روپے 65 پیسے ہو گئی۔واضح رہےکہ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔
Previous Articleپاکستان نے گرفتار پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا
Next Article عزت کی متلاشی ” کم عقل“ عورت ۔۔مدیحہ ریاض

