پشاور / اسلام آباد : گردوپیش نیوز ۔۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سابق کور کمانڈر جنرل (ر) احسان الحق کو صوبہ خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ سیاسی سیٹ اپ کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) سے تعلق رکھنے والے موجودہ گورنر فضل کریم کنڈی کو ہٹانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری سے گفتگو اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج سے تعلق رکھنے والے ’سیویئر آف پاکستان‘ کے ڈپٹی چیئرمین فیڈرل مرزا نوید بیگ اور واجد علی (انفارمیشن سیکرٹری کراچی ڈویژن) کی جانب سے جنرل (ر) احسان الحق کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید عزت و کامیابی عطا فرمائے اور ملک و قوم کی ترقی، امن اور استحکام کا باعث بنائے۔
سیاسی و انتظامی حلقوں میں اس ممکنہ تبدیلی کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں گورنر راج کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
منگل, اکتوبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
- دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
- ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
- ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پہلا روز، شرکا کا بنوں اور کرک کی سرحد پر پڑاؤ
- غامدی صاحب کی تعبیرِ دین : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- سیاسی شہید بننے کی تمنا ، مفاہمت میں رکاوٹ ہے : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- قومی ایوارڈز اور ان کی ساکھ : اس بار تو حد ہی ہو گئی : سہیل وڑائچ کا کالم

