Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خان صاحب 90 کیا 900 دن لے لیں مگر ایسا تو نہ کریں ۔۔ مجاہد بریلوی
لکھاری

خان صاحب 90 کیا 900 دن لے لیں مگر ایسا تو نہ کریں ۔۔ مجاہد بریلوی

ایڈیٹرستمبر 19, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mujahid barelvi at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جی ہاں، پورے ایک ماہ بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی کراچی یاترا ہوئی۔ نہ جانے کیسے اور کیوں یہ روایت پڑ گئی ہے کہ ادھر کوئی شخص صدر، وزیرِ اعظم، گورنر، وزیرِ اعلیٰ یا میئر بننے بھی نہیں پاتا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے کہ اب جناب مزارِ قائد پر حاضری دینے کے لیے کب تشریف لائیں گے۔
سو منتخب یا نامزد ہوتے ہی ہمارے بڑے چھوٹے حکمراں پورے پروٹوکول کے ساتھ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے مزارِ قائد پر بدستِ دعا ہوتے ہیں۔ اور تو اور، نئے آئی جی سندھ کلیم امام بھی اتوار کے دن اپنی پوری بٹالین کے ساتھ مزارِ قائد پر فاتحہ فرما رہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس کے اگلے ہی دن چیف جسٹس کے ہاتھوں اپنی کارکردگی پر جھاڑیں کھا رہے تھے۔
آئی جی سندھ کا ذکر تو برسبیلِ تذکرہ کررہا تھا۔ بات اپنے محترم عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے کے بعد پہلی بار کراچی آمد پر ہورہی تھی کہ 5 سال پہلے وزیرِ اعظم نواز شریف، اُس سے 5 سال پہلے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی، اُس سے بھی پہلے وزیر اعظم شوکت عزیز، اور اس سے پہلے دیگر وزرائے اعظم تک میری یادداشت کے مطابق سارا سیٹ اور اسکرپٹ وہی ہوتا ہے۔
امید بھی یہی تھی اور نیک دلی سے خواہش بھی کہ ہمارے تبدیلی لانے کے دعویدار وزیرِ اعظم اور اُن کے ساتھ آزمودہ مشیرانِ کرام ’تاثر‘ دینے کی حد تک ہی اس میں تھوڑی بہت تبدیلی ڈال دیں گے۔مگر برسوں بلکہ دہائیوں سے درجنوں سربراہانِ مملکت کو بھگتانے والی سویلین، ملٹری اصلی تے وڈی سرکار نے بھی لگتا ہے 18 اگست کو حلف اٹھاتے ہی Blue Book پکڑا دی ہوگی جسے نعوذباللہ حکمرانوں کے لیے ’آسمانی صحیفے‘ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ سو ہمارے خان صاحب کراچی ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر اڑتے تپتی دوپہر میں 1 بجے مزارِ قائد پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی میں پون گھنٹہ گزارا۔جب وہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کر رہے تھے، تو بس ایک بات بار بار ذہن میں آتی رہی کہ آخر یہ سیاستدان ایسی جگہوں پر اس کتاب میں آخر لکھتے کیا ہوں گے، کبھی تو یہ بھی عوام کے سامنے لانا چاہیے کہ مزارِ قائد پر فاتحہ کے لیے آنے والے یہ سیاستدان آخر کیا تاثرات رکھتے ہیں۔سوچنے کی بات تو یہ بھی ہے کہ کیا جتنی مستعدی حاضریاں دینے میں لگائی جاتی ہے، اتنی کیا کبھی قائدِ اعظم کے اقوال پر عملدرآمد کرنے میں دکھائی گئی ہے؟خیر، فاتحہ خوانی میں پون گھنٹا گزارنے کے بعد اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، جسے سابق صدر ممنون حسین کی طرح ہمارے محترم صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی صدارتی کیمپ کی حیثیت میں برقرار رکھا ہوا ہے، وہاں 2 بجے سے 3 بجے تک گورنر عمران اسمٰعیل، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر اعظم عمران خان کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔اب عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں اکثر ہونے والی نوک جھونک کے پیشِ نظر اس حوالے سے بھی نہایت چہ مگوئیاں رہیں کہ درونِ خانہ اس ملاقات میں کیا کیا گفتگو ہوئی ہوگی۔ مگر کیا کریں کہ اس طرح کی ون ٹو ون ملاقاتوں میں جب کوئی فریقین کے علاوہ کوئی موجود ہی نہ ہو، تو فریقین یا ان کے ترجمانوں کا سہارا لیے بغیر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔3 بجے سے 4 بجے کے دوران امن و امان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر، گورنر، وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ ڈی جی رینجرز، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، کمشنر کراچی اور آئی جی سندھ کو شامل کر لیا گیا۔ حسبِ روایت ہر صدر اور وزیر اعظم کی طرح ایک گھنٹہ یعنی 4 سے 5 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لے لیا۔سننے میں تو یہی آیا ہے کہ متحدہ اپنے رکنِ قومی اسمبلی امین الحق کو وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز دلوانا چاہتی ہے مگر حکمراں جماعت اس پر رضامند نہیں ہے۔ چنانچہ اسی مسئلے پر گفتگو کے لیے انتہائی مصروف شیڈول میں یہ ایک گھنٹہ بھی شامل کیا گیا۔ اب طے کیا پایا ہے اور کیا نہیں، کچھ طے پایا بھی ہے یا نہیں، یہ تو آنے والے دنوں میں ہی پتہ چلے گا۔5 سے 6 بجے کا وقت اخبارات اور چینل مالکان کے لیے مخصوص تھا۔ اس دوران ہم بیچارے اینکرز کو پونے 5 بجے ہی طلب کر لیا گیا تھا کہ تب سے ساڑھے 6 بجے تک بریفنگ ہوگی، اور پھر ساڑھے 6 سے اگلے 30 منٹ تک ایکسکلوژیو بات ہوگی اور پھر 7 بجے گورنر ہاؤس میں ڈیمز کے لیے ڈنر، اور پھر اُسی شب واپسی۔2 سے 3، پھر 3 سے 4، پھر 4 سے 5 اور 6 بجے تک کن اہم امور پر گفتگو ہوئی وہ رات گئے تک اسکرینوں پر بریک ہوتا رہا۔ بقیہ تفصیل سے پرنٹ میڈیا پر آچکا ہے۔ مگر خان صاحب نے ہمارے سابقہ وزرائے اعظم کی طرح کراچی میں شب بسری نہ کرنے کی روایت برقرار رکھی۔ ایک ایک گھنٹے میں ہر فریق اور ہر میٹنگ کو بھگتاتے رہے۔ کیا ملک کا سب سے بڑا شہر ملک کے سب سے بڑے عہدے کی تھوڑی زیادہ توجہ کا مستحق نہیں؟پھر بات کرتے ہیں گورنر ہاؤس میں ہونے والے ڈنر کی۔ درجن بھر اینکروں کا یہ اجتماع صحافی برادری کا کتنا نمائندہ تھا، اس پر سوال اس لیے نہیں اٹھاؤں گا کہ بھئی پی ٹی آئی والے جسے چاہیں بلائیں، اُن کی حکومت ہے۔ ہاں جب یہ خبر بریک ہوئی کہ ہمارے قریبی دوست اور صحافی مبشر زیدی کو پہلے بلا لیا گیا اور پھر منع کر دیا گیا تو ہم نے بھی سوچا کہ ہم بھی ‘بائیکاٹ، بائیکاٹ’ کا نعرہ بلند کرتے ‘واک آؤٹ’ کرجائیں۔ایک سینیئر صحافی کی اس ہتکِ عزت کس کے کہنے پر اور کیوں کی گئی، اس کے حوالے سے پی آئی ڈی نے مزید کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔ایک زمانہ تھا کہ جب کسی صحافی کے ساتھ تنکا برابر زیادتی بھی ہوتی تو ساری پریس کانفرنس ‘درہم برہم’ ہوجاتی تھی، مگر اُن پریس کانفرنسوں میں واقعی صحافت کے پیشے سے دیانتدار سینیئر صحافی ہوتے تھے۔ ارد گرد نظر دوڑائی تو دو چار ہی آشنا نکلے اور اُن کی آنکھیں بھی انکار کا ہی پیغام دے رہی تھیں۔ہمارے محترم وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ 90 دن تک اُن پر تنقید نہ کریں، اس لیے جو کچھ محترم خان صاحب نے کہا اُس پر آمناً صدقاً۔ 90 دن گزرنے میں دن بھی کتنے لگنے ہیں۔ 20 دن تو گزر ہی گئے۔ بقیہ رہے 70 دن تو یہ بدقسمت پاکستانی قوم تو 70 برس سے انتظار کی عادی ہے، سو خان صاحب 90 دن کیا 900 دن لے لیجیے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخواب تمام، کمبوڈیا تمام:ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
Next Article اقبال ارشد – سنی نہ بات کسی نے تو مر گئے چُپ چاپ ۔۔ شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.