Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وہ گیا نواز شریف .. محمد حنیف
لکھاری

وہ گیا نواز شریف .. محمد حنیف

ایڈیٹرنومبر 20, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دفعہ ان گناہ گار آنکھوں نے یہ منظر دیکھا تھا کہ جلاوطنی سے نواز شریف واپس آنا چاہتے تھے۔ صحافیوں اور حواریوں سے بھرے جہاز میں لندن سے سوار ہوئے۔ ان کی آمد سے پہلے ہی سعودی خفیہ ایجنسی والے شہزادے اور ایک لبنانی وزیراعظم کے بیٹے اسلام آباد میں کاغذ کا پرچہ لہراتے پائے گئے کہ نواز شریف تو وعدہ کر کے گئے تھے کہ دس سال نہیں آئیں گے۔ نواز شریف کا جہاز اسلام آباد میں اترا تو انھیں لاؤنج میں ہی روک لیا گیا اور کچھ گھنٹوں کے مذاکرات جس میں گفتگو کم اور دھکم پیل زیادہ ہوئی نواز شریف کو ڈنڈا ڈولی کر کے سعودی عرب سے آئے ہوئے ایک شاہی جہاز میں بٹھایا گیا اور واپس جلاوطن کر دیا گیا۔ پھر مشرف کے آخری دنوں والے الیکشن ہوئے تو نواز شریف واپس آئے، بے نظیر بھٹو کی ہلاکت پر روئے، الیکشن ہارے اور کالا کوٹ پہن کر حکومت گرانے کو چل پڑے۔ پھر خود الیکشن جیتا اور تیسری دفعہ وزیر اعظم بنے اور ساتھ ساتھ اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھنے بھی لگے۔ یقیناً کچھ حلقوں میں جھنجھلاہٹ پائی جاتی تھی کہ یہ کیا ڈھیٹ ہڈی ہے باہر بھیجتے ہیں یہ پھر آ جاتا ہے، نہ صرف آ جاتا ہے بلکہ وزیر اعظم بن جاتا ہے اور نہ صرف آ جاتا ہے بلکہ اپنے آپ کو سمجھنے بھی لگتا ہے۔ نواز شریف اپنی قریب المرگ بیگم کی عیادت چھوڑ کر آئے، جیل جانا یقینی تھا، پھر بھی آئے۔ اس دفعہ سیاستدانوں کو ادھر ادھر، اندر باہر کرنے والوں کو خیال آیا ہو گا کہ اب نواز شریف اپنے ہی جال میں آ گیا ہے۔ پاکستان آنے کا بڑا شوق ہے تو آئے جیلیں موجود ہیں، عدالتیں صادق امین اور اقامے کی صداؤں سے گونج رہی ہیں، میڈیا کھربوں کی کرپشن بتا رہا ہے، کوئی دو سو ارب ڈالر گن رہا ہے، کوئی کھانے کی میز پر لگی بوٹیاں شمار کر رہا ہے. ایسا ہنگامہ مچا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ایک ایسی پھیکی جگت بن جاتا ہے جس پر کسی کو ہنسی نہیں آتی۔ جب ساتھی وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہتے ہیں تو سلیکٹروں کا نام لیتے شرماتے ہیں۔ جب لاڈلا کہتے ہیں تو یہ نہیں بتاتے کہ اتنا لاڈ کس کو آ رہا ہے۔ اس امید میں رہتے ہیں کہ شاید روٹھا صنم ایک دفعہ پھر ہم پر نظر کرم ڈال دے۔ ادھر جس نوجوان نسل کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ ہر مسئلے کا حل چوکوں پر پھانسیاں ہیں، وہ اب اس کے درپے ہے کہ جیلوں سے ایئرکنڈیشنر نکالو، گھر کا کھانا بند کرو، صاف سا مطالبہ ہے کہ اسے جیل میں ذلیل کر کے مارو، کہیں ایک بار نکل گیا تو پھر واپس نہ آ جائے۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ آپ سب کے سامنے بھی ہے اور منظر سے غائب بھی۔ جنھوں نے جے آئی ٹی میں ڈبے کے ڈبے ثبوت پیش کیے تھے، جو نیب ہر روز اربوں ڈالر کے خواب دکھاتی تھی۔ سب منظر سے غائب۔ وہ کابینہ جو آخر میں سات ارب کا سٹام لکھوانے پر مصر تھی، جو نعرے لگاتی تھی کہ مال نکالو تو ہم تمہارے باپ کو کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس بھیجیں گے وہ بھی چھٹی پر چلی جاتی ہے اور ملک کا قیدی نمبر ایک ایسی کچی رسید پر ملک سے باہر چلا جاتا ہے جس پر کوئی موٹر سائیکل بھی کرائے پر نہ دے۔ اب ہمارے بظاہر نظر آتے صاحبان اقتدار اپنے منھ پر وہ چپیڑیں مار رہے ہیں جو کل تک اپنے مخالفین کے منھ پر مار رہے تھے۔ قطری جہاز آیا اور مریض کو لے کر چلا گیا۔ اللہ تندرستی دے۔ لیکن ایسی دعائیں ہمیں اپنے لیے بھی کرنی چاہیں کہ ہم مسلسل ایک اضطرابی کیفیت میں ہیں خدا ہمیں بھی افاقہ دے۔ ورنہ ہم اپنے دائمی حکمرانوں کا سکون دیکھ کر ہی سبق سیکھ لیں۔ انھوں نے نواز شریف کو پہلے باہر بھیجا، پھر دوبارہ باہر بھیجا، پھر اندر بھیجا اب ایک بار پھر باہر جانے دیا، اب کبھی واپس آ بھی گیا تو کیا ایسا کرے گا جو پہلی تین آنیوں جانیوں میں نہیں کر سکا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”مڈل مین “کے بغیر کاروبار چلانے کی تھیوری۔۔نصرت جاوید
Next Article ایبٹ آباد، اشوکا کے کتبے، اورشیلے کی نظم .. ماہ طلعت زاہدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.